امریکہ، شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 7 زخمی


ٹیکساس: امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کا افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے جس میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق شاپنگ سینٹر میں حملہ آور نے فائرنگ کی جس کے باعث 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور ایک ہی شخص تھا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر ثبوت و شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ناقابل بیان سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی فضائی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینکڑوں لوگ سکون سے اس شاپنگ مال سے باہر نکل رہے تھے جو ڈیلس سے تقریباً 25 میل (40 کلومیٹر) شمال مشرق میں واقع ہے۔ واقعے کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہاتھ اٹھا رکھے تھے جب کہ متعدد پولیس اہلکار چوکس کھڑے تھے۔ایک عینی شاہد نے مقامی ڈبلیو ایف اے اے ٹی وی کو بتایا کہ مسلح شخص باہر فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے اپنی رائفل سے گولیاں چلا رہا تھا اور اس کا رخ ہر سمت ہو رہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں یہ فائرنگ کا اندوہناک سانحہ رونما ہوا ہے وہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔شور مچانے سے روکنے پر فائرنگ، 5 افراد قتلگن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکہ میں سرعام فائرنگ کر کے لوگوں کو گولی مارنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ 2023 میں اب تک ایسے کم از کم 198 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

پہلگام حملہ اور کشیدگی: پاکستان اور انڈیا کے تنازع میں چین کس کا ساتھ دے گا؟

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی