عمران خان کیخلاف کونسا آپشن استعمال کیا جائے؟ حکومت سوچ رہی ہے، عطا تارڑ


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کل مریم نواز موقع پر خود موجود ہوں گی اور لیڈ کریں گی۔ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کل کیے جانے والے احتجاج کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست موصول ہوگئی ہے، ضلعی انتظامیہ قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا ہمارے لوگ بہت پرامن ہیں، پرامن احتجاج کریں گے،انصارالسلام ایک پرامن فورس ہے، ہمارے رضاکار بھی وہاں موجود ہوں گے، تحریک انصاف کی طرح ہم توڑ پھوڑ نہیں کریں گے۔عطا اللہ تارڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رہے گا، تمام تر فیصلے پارلیما ن کی طرف سے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وزیراعظم اور کابینہ پر توہین عدالت کیسے لگ سکتی ہے؟وزیراعظم کے معاون خصوصی نے واضح کیا رانا ثنا اللہ اور اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایت پرمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں ان سے احتجاج ریڈ زون سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان جو کہیں گے ہونا وہی ہے کیوں کہ وہ اس احتجاج کو لیڈ کر رہے ہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، اگر وہ قائل نہیں ہوئے تو ان کی رضا مندی ہماری رضامندی ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا تحریک ا نصا ف پرشیڈول 4 کے تحت پابندی لگ سکتی ہے، شیڈول 4 میں ڈال کر پابندی لگانے کی باقاعدہ ایک سوچ موجود ہے، اس پر مشاورت جاری ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، حکو مت سوچ بچار کر رہی کہ عمران خان کے خلاف کون سا آپشن استعمال کیا جائے؟اے این پی کا کل ہونے والے احتجاج میں شرکت کا اعلانوزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا شہدا کی تصویروں کی بے حرمتی کی گئی، عمران خان کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، ملک میں انتخابات ایک ہی دن ہونے ہیں، اکتوبر میں پورے ملک میں انتخابات ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

پہلگام: انڈیا میں تحقیقات کہاں تک پہنچیں اور پاکستان کیوں غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے؟

غزہ جنگ میں پہلی بار استعمال ہونے والے اسرائیلی ’بار‘ میزائل کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

کھانا دوبارہ گرم کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

اپریل کے مہینے میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان اور انڈیا کے بیچ پھنسے خاندان، ویزا کی پابندیاں اور خوف: ’ماں کو چھوڑ کر کیسے چلا جاؤں، ہماری کیا غلطی ہے‘

سسی پنوں: ایک شہزادی جس نے ’دھوبی کی بیٹی‘ کہلانے کو ترجیح دی

امریکہ اور یوکرین کے درمیان ’نایاب معدنی ذخائر‘ کا معاہدہ: ’شراکت داری ففٹی ففٹی کی بنیاد پر ہو گی‘

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یومِ مزدور: پاکستان میں کم از کم اجرت کا قانون کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے یقینی بنایا جائے؟

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی