جان سے مارنے کی ملنے والی دھمکیوں نے ذہنی صحت متاثر کی، صادق خان


لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے انکشاف کیا ہے کہ  جان سے مارنے کی ملنے والی دھمکیوں نے ان کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔ممتاز برطانوی اخبار گارڈین کو ایک تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا وہ اس وقت قتل کی ملنے والی دھمکیوں کے اثرت سے نمٹ رہے ہیں۔دوران انٹرویو جب ان سے استفسار کیا گیا کہ کیا ان کو پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) یا ذہنی صحت پر صدمے کے اثرات کا سامان ہے؟ تو انہوں نے اعتراف کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایک بہترین دوست ڈاکٹر ہے جس سے وہ اس پر بات چیت کرتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں صادق خان نے کہا کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کی وجہ سے میں نے اپنی جاذبیت کھو دی تھی، زندہ دل نہیں رہا تھا اور اپنی ٹیم کو بھی متاثر نہیں کر پا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ بہت وقت گزارا جس نے ان کی ذہنی صحت پر اثرات بھی مرتب کیے اور پھر میں نے پی ٹی ایس ڈی کو سمجھنے کے لیے مدد بھی حاصل کی۔ انہوں نے کہا اگر خیال نہ رکھا جائے تو ذہنی صحت بہت نازک معاملہ ہے اور مجھے اس کے بارے میں بات کرنے سے  گھبرانا نہیں چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جس چیز سے گزر رہے ہیں، اس کا موازنہ ان سے نہیں کر رہے ہیں جن سے دیگر لوگ گزر رہے ہیں۔صادق خان نے انٹرویو کے دوران کہا  مناسب قیمت پر گھر نہ ملنے کی وجہ سے ان کی بیٹیاں اب بھی ان کے ساتھ رہ رہی ہیں، اگر میں آپ سے 20 سال پہلے بات کرتا تو کہتا مجھے کلینرز اور بس ڈرائیوروں کے لندن میں نہ رہنے پر فکر ہے لیکن اب تو نرسیں، ڈاکٹر اور اساتذہ بھی لندن میں مناسب قیمت پر گھر نہ ملنے کی وجہ سے رہ نہیں پا رہے ہیں، میرے بچے تعلیم مکمل کر چکے ہیں لیکن وہ میرے گھر میں رہ رہے ہیں۔میئر صادق خان نے امریکی صدر کو فاشسٹ قرار دے دیاپاکستانی نژاد میئر صادق خان نے کہا جب وہ 24 سال کے تھے تو اپنا مکان خریدا تھا لیکن اب اس کے بارے میں سوچنا بھی محال ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ رہائش کے اس بحران کو حل کرنا ہو گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ کا الزام

ایران اسرائیل کشیدگی تیسرے روز میں داخل، دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے جاری

ساحل سمندر سے ملنے والی ’بوتل میں بند پیغام‘ کا معمہ جو 47 سال بعد حل ہوا

ایئر انڈیا کے طیارے میں ہلاک ہونے والا خاندان جو برسوں بعد ایک ساتھ رہنے کا خواب لیے لندن جا رہا تھا

پہلگام حملے کے بعد کشمیر سے روٹھے سیاح: ’نقصان کا حساب لگانے بیٹھیں تو ہارٹ اٹیک آ جائے گا‘

اہم شخصیات کی ہلاکتیں اور جوہری تنصیبات پر حملے: اسرائیل کا ایران میں ’ریجیم چینج‘ کا ممکنہ آخری داؤ جو ایک جُوا ہو سکتا ہے

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات، اسرائیل کا ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے بھی ایران پر جوابی حملہ کردیا

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت۔۔ پاکستان کی توانائی بحران کے دوران اہم کامیابی

ایران نے پھر اسرائیل پر 40 میزائل داغ دیے٬ پورا ملک دھماکوں سے گونج اٹھا

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی