
ورلڈریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے ریسلر سمیع زین نے عمرہ ادا کرلیا۔بین الاقوامی ریسلر سمیع زین نے حرم میں اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ پیشہ ور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ رہنے سے ان مقامات پربھی جاتےہیں جن کاخواب میں بھی نہیں سوچا۔خیال رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا نائٹ آف دا چیمپئنز ایونٹ سعودی شہر جدہ میں آج رات ہوگا جس میں شرکت کیلئے سمیع زین سمیت کئی ریسلر سعودیہ میں موجود ہیں۔سمیع زین ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہیں اور کئی ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔Being a pro wrestler and being with WWE has taken me to places I never dreamed I’d get to see and do things I never thought I’d get to do. It has provided me a life filled with incredible experiences that I will cherish forever. This one is at the top of the list. الحمدلله — Sami Zayn (@SamiZayn)