بھارت، مسلمان نوجوان کا انتہا پسندوں کے ہاتھوں لرزہ خیز قتل


نئی دہلی : انتہا پسندوں نے گائے فروخت کے لیے لے جانے کے شبے میں مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گائے کے تحفظ کے نام پر قائم ہونے والی دہشت گرد تنظیم راشٹریہ بجرنگ دل کے کارندوں نے ایک مسلمان نوجوان پر بہیمانہ تشدد کر کے اس کی جان لے لی اور پھر نعش نالےمیں پھینک دی۔Luqman Ansari was lynched by a mob on the suspicion of cattle smuggling in Nashik Maharashtra. — Md Asif Khan‏‎‎‎‎‎‎ (@imMAK02) June 14, 2023لرزہ خیز قتل کی واردات ناسک ضلع میں ہوئی جہاں 23 سالہ نوجوان لقمان انصاری اپنے مویشیوں کو ایک ٹرک میں منتقل کررہا تھا کہ راشٹریہ بجرنگ دل سے وابستہ کارندوں نے اسے گھیرلیا۔بھارت: مسلمان بچوں سے ہندوآنہ نعرے لگانے کا مطالبہ، انکار پر تشددرپورٹس کے مطابق ملزمان نے نوجوان اور اس کے مویشیوں سے بھرے ہوئے ٹرک کو ویران مقام پر لے جا کر گائے بیچنے کے الزام لگا کر پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس وقت تک یہ سلسلہ جاری رکھا جب تک وہ جان کی بازی نہیں ہار گیا۔میڈیا کے مطابق انتہا پسند دہشت گردوں نے لقمان انصاری کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش بھی قریبی نالے میں پھینک دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔گائے کا بھلا ہوگا تبھی دیش کا بھلا ہوگا،مسلمان کی ضمانت مسترد: بھارتی ہائیکورٹ کی منطقعلاقہ پولیس نے واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لقمان انصاری کی موت نالے میں گرنے سے ہوئی ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ تشدد بھی ہوسکتی ہے تاہم اس ضمن میں مزید تفتیش کی جائے گی۔بھارت: بہار میں ’ہجومی تشدد‘ نے تین افراد کی جانیں لے لیںواضح رہے کہ نریندرمودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں اقلتیوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بالخصوص ہجومی تشدد کے ذریعے نشانہ بنا کر قتل کرنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

پہلگام حملہ اور کشیدگی: پاکستان اور انڈیا کے تنازع میں چین کس کا ساتھ دے گا؟

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی