
شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے ۔ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہوسکی ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری کلمہ ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔