پاکستانی نژاد برطانوی صحافی کا غیر منصفانہ برطرفی کیخلاف سی این این پر مقدمہ


لندن: پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد غیر منصفانہ برطرفی اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے پر مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے خلاف مقدمہ دائر کر رہی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں سی این این کے لیے اسائنمنٹ کرنے کے دوران زخمی ہو گئی اور انہوں نے مجھے نکال دیا۔I was injured on assignment for CNNThey fired meWe risk our lives in the field trusting we’ll be taken care ofI’m suing for unfair dismissal, disability & race discrimination. CNN wants my case thrown outBig week for me at Employment Tribunal 🤲🏾 — Saima Mohsin (@SaimaMohsin) July 10, 2023صائمہ محسن کے مطابق پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اس بھروسے پر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں کہ ہمارا خیال رکھا جائے گا۔پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا، بھارتی صحافی نے بھی بھانڈا پھوڑ دیاپاکستانی نژاد برطانوی صحافی کے مطابق وہ چینل پر غیر منصفانہ برطرفی، معذوری اور نسلی امتیاز کا مقدمہ دائر کر رہی ہیں۔انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے دی گارجین کا ایک مضمون بھی شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس سے اسرائیل/ فلسطین تنازعہ ر رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک حادثے کا شکار ہو کر معذور ہو گئی تھیں۔اس حوالے سے مضمون میں کہا گیا ہے کہ خاتون صحافی کا کیمرہ مین گاڑی ان کے پاؤں کے اوپر سے چلا کر بھاگ گیا تھا جس سے ان کے ٹشوز شدید متاثر ہوئے جس کی وجہ سے انہیں بیٹھنے، کھڑے ہونے اور چلنے پھرنے یا کل وقتی کام پر واپس آنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تحریر کردہ مضمون میں صائمہ محسن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اپنے ادارے سے متبادل ڈیوٹی دینے اور بحالی کے لیے تعاون کی درخواست کی مگر سی این این نے انکار کر دیا۔سی این این کی خاتون صحافی کا اسکارف پہننے سے انکار: ایرانی صدر نے طے شدہ انٹرویو منسوخ کر دیاصائمہ محسن کے مطابق انہوں نے سی این این سے استفسار کیا کہ کیا وہ سفری اوقات میں کمی کے لیے کسی پریزنٹنگ رول میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں ؟ تو انہیں بتایا گیا کہ آپ دیکھنے میں ویسی نظر نہیں آتیں جیسی شخصیت کی ہم تلاش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کا معاہدہ تین سال بعد ختم کر دیا گیا۔صائمہ محسن نے کہا کہ انہوں نے ایمپلائمنٹ ٹربیونل کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا، یہ مقدمہ اس لیے دئر کیا کیونکہ نیٹ ورک ان کی چوٹ کے بعد ان کی مدد کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ میں نے عالمی نامہ نگار بننے کے لیے سخت محنت کی، سی این این کے ساتھ اپنی ملازمت سے پیار کیا، میں نے کئی بار سی این این کے لیے اسائنمنٹ کرتے ہوئے یہ سوچ کر اپنی جان کو خطرے میں ڈالا کہ ادارہ میری پشت پر ہو گا۔دی گارجین کے مطابق صائمہ محسن نے نسل، صنفی بنیاد پر تنخواہ میں فرق اور معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا بھی الزام لگایا، یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اعلیٰ سطح کے آن ایئر مواقع سے محروم رکھا گیا، مینیجرز نے سفید فام امریکی نامہ نگاروں کو آن ایئر کرنے کا انتخاب کیا جب کہ میں لائیو رپورٹنگ کے لیے تیار تھی۔روسی خاتون صحافی پر بہیمانہ تشدد، مار پیٹ کے بعد انگلیاں توڑ دیں، اسپتال منتقلرپورٹ میں کہا گیا کہ سی این این نے اس معاملے پر رد عمل دینے سے انکار کر دیا اور الزامات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صائمہ محسن اپنے معاہدے کی شرائط کے تحت لندن میں مقدمہ درج نہیں کر سکتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ.. تل ابیب دھماکوں کی گونج سے لرز اٹھا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

نقشے میں سرحدوں کی ’غلط عکاسی‘ پر انڈین صارفین نالاں، اسرائیلی فوج کی معذرت

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک، ’یہ ریاست اسرائیل کے لیے ایک مشکل رات تھی‘

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک، دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد قُم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم کیوں لہرایا گیا؟

نومولود افغان بچے کی اجنبی کے ساتھ پشاور پہنچنے کی کہانی: ’ماں بار بار فون کر کے پوچھتی رہی کہ اسے دودھ پلایا ہے؟‘

مراد علی شاہ کی بجٹ کے بعد پریس کانفرنس۔۔ وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

سونے کا بھاؤ پھر بڑھ گیا۔۔ جانیں فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی