
پچاس ارب روپے سے زائد کی لگژری کار متعارف کرا دی گئی۔برطانوی کمپنی نے پچاس ارب روپے سے زائد قیمت کی لگژری کار متعارف کرا دی ہے، رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی صرف 3 سیکنڈ میں 96 کلو میٹر تک جا سکتی ہے ۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گاڑی کا ڈیزائن 80 کی دہائی کی کلاسک کار کے طرز پر بنایا گیا ہے ۔اس سے قبل دنیا کی مہنگی ترین گاڑی ہونے کا اعزاز ‘مرسڈیز بینز ایس ایل آر کوپ’ کے پاس تھا ۔ جرمنی کمپنی نے تصدیق کی تھی کہ یہ گاڑی ان کی کلیکشن میں موجود تھی جسے ایک خریدار نے 13 کروڑ 50 لاکھ یورو جو کہ ”پاکستانی روپے کے مطابق 28 ارب 52کروڑ سے زائد بنتے ہیں” میں خریدا تھا۔مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔