سائنسدان قدرت کی نامعلوم پانچویں قوت کو ثابت کرنے کے قریب


سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وہ قدرت میں ایک نئی پانچویں قوت کی ممکنہ موجودگی کو دریافت کرنے کے قریب ہیں۔سائنسدانوں کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ ’میووانز‘ کے نام سے پہچانے جانے والے ذیلی جوہری ذرات اُس طریقے سے برتاؤ نہیں کر رہے ہیں جس کی پیشگوئی سب اٹامک فزکس میں فی الوقت رائج نظریے میں کی گئی ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کوئی نامعلوم قوت ان میووانز پر اثر انداز ہو رہی ہے۔اگرچہ ان نتائج کی تصدیق کے لیے مزید ڈیٹا کی ضرورت ہو گی تاہم اگر اس نامعلوم قوت کی موجودگی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ فزکس کی دنیا میں ایک انقلاب کا آغاز ہو گا۔اب تک ہمارا جن قدرتی قوتوں سے واسطہ پڑتا ہے ان کی تعداد چار ہے: کشش ثقل، الیکٹرومگنٹزم (برقی مقناطیسیت)، طاقتور قوت اور کمزور قوت۔ سائنسدانوں کے مطابق کائنات میں تمام اشیا اور ذرات کیسے ایک دوسرے سے برتاؤ اور حرکت کرتے ہیں اس کا تعلق ان ہی چار قوتوں پر ہے۔فرمی لیب میں پہلی بار سنہ 2021 میں قدرت کی اس پانچویں قوت کی موجودگی کی بات کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے ماہرین نے مزید معلومات حاصل کی جن کی روشنی میں اس نئی قوت کی موجودگی کا امکان مزید پیدا ہوا۔فرمی لیب کے ایک سینیئر سائنسدان ڈاکٹر برینڈن کیسی کا کہنا ہے ’ہم ایک انجان علاقے میں جا رہے ہیں، ہم (پیمائش) کا تعین اس سے بہتر درستی کے ساتھ کر رہے ہیں جتنا یہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔‘ماہرین کا کہنا ہے کہ دو سال میں ان کے پاس مزید ڈیٹا آنے کے بعد وہ اپنے مقاصد حاصل کر سکیں گے۔ میووانز نامی ذرات پر جی مائنس ٹو نامی تجربہ کیا جاتا ہے جس میں ان ذرات کو تقریباً روشنی کی رفتار سے ایک دائرے میں گھمایا جاتا ہے۔ اس دوران ماہرین نے دیکھا کہ ان ذرات کی حرکت اس طرح نہیں تھی جو فزکس کے اصولوں کے تحت ہونی چاہیے۔ اب تک جو فزکس کا سٹینڈرڈ ماڈل ہے اس کے مطابق دنیا میں ہر چیز ایٹم سے بنی ہے اور یہ ایٹم مزید چھوٹے ذرات سے بنے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جب حرکت کرتے ہیں تو قدرت میں پائی جانی والی چار قوتیں بنتی ہیں۔ اور یہ قوتیں کس طرح کام کرتی ہیں اس پر پچاس سال سے ایک اتفاق ہے۔ اگر یہ ثابت ہوا کہ میووانز کی حرکت پر کوئی نامعلوم قوت اثر انداز ہو رہی ہے تو ماہرین کے مطابق یہ بات کسی انقلابی پیشرفت سے کم نہیں ہو گی۔تاہم ماہرین جانتے ہیں کہ کائنات میں ایسی قوتیں موجود ہیں جن کی فزکس کے سٹینڈرڈ ماڈل کے تحت وضاحت نہیں کی جا سکتی اور اس معمے کو سٹینڈرڈ ماڈل سے ماورا فزکس بھی کہا جاتا ہے۔ ان میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ بگ بینگ سے کائنات کے وجود میں آنے کے وقت سے کہکشاؤں کے ایک دوسرے سے دور جانے کا عمل سست ہونے کی بجائے مسلسل تیز ہوا ہے۔ سائنسدان کہتے ہیں اس عمل کی وجہ نامعلوم قوت ہے جسے ’تاریک توانائی‘ کہا جاتا ہے۔ انسانی معلومات کے مطابق کہکشاؤں کے اپنے مرکز کے گرد گھومنے کی رفتار جتنی ہونی چاہیے اس سے تیز ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ ’تاریک مادہ‘ ہے جو سٹینڈرڈ ماڈل کا حصہ نہیں ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ.. تل ابیب دھماکوں کی گونج سے لرز اٹھا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

نقشے میں سرحدوں کی ’غلط عکاسی‘ پر انڈین صارفین نالاں، اسرائیلی فوج کی معذرت

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک، ’یہ ریاست اسرائیل کے لیے ایک مشکل رات تھی‘

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک، دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد قُم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم کیوں لہرایا گیا؟

نومولود افغان بچے کی اجنبی کے ساتھ پشاور پہنچنے کی کہانی: ’ماں بار بار فون کر کے پوچھتی رہی کہ اسے دودھ پلایا ہے؟‘

مراد علی شاہ کی بجٹ کے بعد پریس کانفرنس۔۔ وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

سونے کا بھاؤ پھر بڑھ گیا۔۔ جانیں فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوں گے، امریکا کی ایران کو دھمکی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی