’نظر آئے تو مارے جاؤ گے۔۔۔‘ عرب برادری جو اسرائیل اور حماس کی لڑائی کے بیچ پھنس گئی ہے


BBCبدوؤں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت انھیں نظر انداز کرتی ہےعطا ابو مدیگام کا فون بجے جا رہا ہے۔ مگر ان کالز میں ان کی خیر دریافت نہیں کی جا رہی بلکہ قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ایک آدمی چلا کر انھیں کہتا ہے کہ ’اگر میں نے تمھیں دیکھا تو تمھیں مار دوں گا۔‘مدیگام اسرائیل میں دو لاکھ کی آبادی والی عرب برداری سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس مسلم برداری نے حماس کے حملے میں اپنے 16 ساتھیوں کو کھو دیا ہے۔ وہ صحرائے نقب میں راحت کے میئر ہیں۔ یہ عرب بدوؤں کا مرکزی شہر ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’یہ کالز مغربی کنارے اور غزہ سے آ رہی ہیں۔‘ جیب میں ان کا فون بار بار بج رہا ہے۔ کسی نے جان بوجھ کر بُری نیت کے ساتھ ان کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔ وہ بعض اوقات دوسری طرف سے بات کرنے والے شخص کو قائل کرنے اور اس سے بحث کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کئی بار انھیں چیخ چیخ کر اپنا پیغام پہنچانا پڑتا ہے۔ مگر ان کی بات کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ حماس کے عسکریت پسندوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کرتے ہیں۔ مدیگام بتاتے ہیں کہ ’وہ کہہ رہے ہیں کہ راحت میں (حماس کے) جنگجو مارے گئے۔۔۔ یہ سب جھوٹ ہے۔‘BBCعطا ابو عطا ابو مدیگام ایک اسرائیلی شہر کے میئر ہیںاسرائیلی حکومت سے تعلق کی وجہ سے عرب بدوؤں اور فلسطینی برداری کے درمیان تناؤ رہتا ہے۔ عرب برادری میں سے بعض افراد اسرائیلی فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کا حصہ ہیں اور اس پر فلسطینی نالاں ہیں۔عرب برداری نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست ان کے ساتھ امتیازی سلوک رکھتی ہے۔وہ مسلم برداری جو اس حملے سے متاثر ہوئیراحت کے گرد صحرائے نقب کے سات لوگ لاپتہ ہیں۔ ان کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ انھیں حماس نے غزہ میں یرغمال بنا رکھا ہے۔ انھوں نے اپنی جان کو لاحق خطرے کے باعث شناخت ظاہر نہیں کی۔ الزیدنا نے کچھ لاشیں خاندان تک پہنچانے میں مدد کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حملے عرب برداری پر نہیں کیے گئے تھے تاہم وہ اس کی زد میں آ گئے۔ان کا کہنا ہے کہ ’جس نے بھی باہر نکل کر ایسا کیا وہ جانتا تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔‘عبدالرحمان ساحل کے قریب کیمپنگ پر تھے جب انھیں حماس کی جانب سے قتل کیا گیا۔ یہ مقام غزہ کی لکیر سے صرف تین کلو میٹر دور تھا۔ ان کی عمر 26 سال تھی۔ان کے والد عاطف غم سے نڈھال ہیں اور بات کرنے کے قابل نہیں۔ ان کے والد کے بھائی نے انھیں اس بارے میں اطلاع دی۔آدم نے اپنے بھائی عاطف کو بتایا کہ ’خدا آپ کو اس کا بدلہ دے گا۔‘آدم بتاتے ہیں کہ ’وہ گِر پڑے۔ کوئی ایسے لمحے میں کیسے خود کو سنبھال سکتا ہے؟‘BBCغم سے متاثرہ والدسابق اسرائیلی کمانڈر یئر گولان اپنے خاندان سے ملنے آئے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے واقعے پر ہمدردی ظاہر کی مگر یہ دورہ اسرائیلی حکام کے خلاف غم و غصے کا نقطۂ آغاز بنا۔ایک شخص نے چیخ کر کہا کہ ’اس جنگ میں ہم متاثر ہو رہے ہیں۔ میں سب بدوؤں کی نمائندگی کرتا ہوں۔ حکومت اور وزارتوں کو شرم آنی چاہیے۔‘اس برادری کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے ان کی اموات کی زیادہ کوریج نہیں کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام پر تاریخی اعتبار سے بھی عرب برداری کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ان پر الزام ہے کہ وہ ان کے پانی اور بجلی کے کنیکشن نہیں لگاتے، خاص کر ’غیر تسلیم شدہ گاؤں‘ میں جنھیں حکومت غیر قانونی سمجھتی ہے۔ عرب برداری اکثر جگہوں پر نامناسب حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور رہی ہے۔گولان نے کہا کہ ’دہشتگردوں کے حملے نے عرب، بدوؤں یا یہودیوں میں تفریق نہیں کی۔ انھوں نے سب کا قتل کیا۔‘جب ان سے پوچھا گیا برداری حکام سے نالاں کیوں ہے تو انھوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ’ہمیں مشترکہ مستقبل بنانا ہے۔‘BBCایک سابق اسرائیلی کمانڈر نے خاندان سے ہمدردی ظاہر کی مگر انھیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑاتاہم حماس کے حملے کے بعد یہ خواب دور جاتا نظر آ رہا ہے۔ میں نے ایک بدو کو یہ کہتے سنا کہ وہ سڑک پر چلتے ہوئے ڈرتے ہیں، فلسطینیوں اور اسرائیلی یہودیوں دونوں سے۔ حملے کے بعد سے اسرائیلی حکومت اس نظریے کی تشہیر کر رہی ہے کہ بدوؤں اور اسرائیلیوں کا ایک مشترکہ دشمن ہے یعنی حماس۔مگر بدوؤں کو لگتا ہے کہ وہ دونوں کے بیچ پھنس گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ.. تل ابیب دھماکوں کی گونج سے لرز اٹھا

ایران نے ایٹمی پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات منسوخ کر دیے: ’اسرائیلی حملے واشنگٹن کی منظوری کے بعد ہوئے‘

’اسرائیل کا دفاع کیا تو خطے میں دیگر فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائیں گے‘، ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

اسرائیل کا دفاع کیا تو پھر خطے میں فوجی اڈوں کا نشانہ بنائیں گے: ایران کی برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو تنبیہ

نقشے میں سرحدوں کی ’غلط عکاسی‘ پر انڈین صارفین نالاں، اسرائیلی فوج کی معذرت

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک، ’یہ ریاست اسرائیل کے لیے ایک مشکل رات تھی‘

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک، دونوں ممالک کا ایک دوسرے پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد قُم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم کیوں لہرایا گیا؟

نومولود افغان بچے کی اجنبی کے ساتھ پشاور پہنچنے کی کہانی: ’ماں بار بار فون کر کے پوچھتی رہی کہ اسے دودھ پلایا ہے؟‘

مراد علی شاہ کی بجٹ کے بعد پریس کانفرنس۔۔ وفاقی حکومت پر کڑی تنقید

سونے کا بھاؤ پھر بڑھ گیا۔۔ جانیں فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوگیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی