آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈکا پہلا نمبربرقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔بھارت کے تلک ورما نے اونچی چھلانگ لگائی اور وہ 69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے، بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، اس فہرست میں سری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا5 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔ٹاپ ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبرپر آگئے ہیں، حارث رؤف ٹاپ ٹوئنٹی میں واحد پاکستانی بولر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی پوزیشن پرموجود ہیں، نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

پرتھ ٹیسٹ کے دوران شائق کی وسیم اکرم سے بدتمیزی

انڈر 19 سہہ افریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

جب آئی پی ایل کے بانی کو داؤد ابراہیم کی دھمکیوں کی وجہ سے انڈیا چھوڑنا پڑا

انڈیا نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں

پرتھ ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

عبدالرزاق کا معروف اداکارہ سے محبت کا اعتراف

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم

پہلا ٹیسٹ میچ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

پانی پُوری بیچنے والے انڈین بلے باز ’جسوال‘ شہرت کی بلندیوں پر کیسے پہنچے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی