چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق اہم خبر آگئی


چیمپئنزٹرافی 2025 جسے اگلے سال پاکستان میں منعقد ہونا ہے، اس کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی اسی ہفتے شیڈول جاری کرسکتا ہے۔ پریمیئر ایونٹ جس میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 8 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اب اس میں صرف 3 ماہ رہ گئے ہیں تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اب تک ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری نہیں کیا جس سے نہ صرف براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پریشانی ہیں بلکہ شائقین کی بے چینی بھی بڑھ گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر آئی سی سی اور پی سی بی میں بیک چینل بات چیت جاری ہے، آئی سی سی سرتوڑ کوشش کررہا ہے کہ پاکستانی بورڈ ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرلے۔رپورٹ میں یہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایونٹ کے شیڈول کا اعلان اس ہفتے کے آخر تک متوقع ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کو فائنل کرنے کے سلسلے میں میزبان پاکستان اور دیگر اراکین کے ساتھ گفت و شنید ہورہی ہے، ممکنہ طور پر ایونٹ کا شیڈول ایک دو دن میں سامنے آجائے گا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے، پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں۔پی سی بی سربراہ نے واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ایونٹ پاکستان میں ہوگا، ہمیں آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے بھارت کو یہاں اانے پر جو بھی تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع تاحال جاری ہے۔ بھارت پاکستان آکر ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کسی بھی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

پرتھ ٹیسٹ کے دوران شائق کی وسیم اکرم سے بدتمیزی

انڈر 19 سہہ افریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

جب آئی پی ایل کے بانی کو داؤد ابراہیم کی دھمکیوں کی وجہ سے انڈیا چھوڑنا پڑا

انڈیا نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں

پرتھ ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

عبدالرزاق کا معروف اداکارہ سے محبت کا اعتراف

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم

پہلا ٹیسٹ میچ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

پانی پُوری بیچنے والے انڈین بلے باز ’جسوال‘ شہرت کی بلندیوں پر کیسے پہنچے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی