سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے


لاہور: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کر گئے۔سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونئیر پچھلے ایک ہفتے سے شدید علیل تھے۔ اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔نذیر جونئیر پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔یہ بھی پڑھیں: فخر زمان میچ واریئر ، فٹنس مسائل حل ہوتے ہی واپس لے آئیں گے ، عاقب جاویدسابق ٹیسٹ کرکٹر ڈبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بھی تھے۔نذیر جونئیر 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔گزشتہ دنوں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کے صاحبزادے نعمان نذیر نے پی سی بی اور حکومت سے والد کے علاج کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے سینے میں انفیکشن اور پیٹ میں پانی جمع ہوگیا ہے، وہ خود بھی ان کے علاج کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ تاہم حکومت اس سلسلے میں تعاون کرے۔نذیر جونیئر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد سے وہ مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے نارمل زندگی گزارنے سے قاصر تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

پرتھ ٹیسٹ کے دوران شائق کی وسیم اکرم سے بدتمیزی

انڈر 19 سہہ افریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

جب آئی پی ایل کے بانی کو داؤد ابراہیم کی دھمکیوں کی وجہ سے انڈیا چھوڑنا پڑا

انڈیا نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں

پرتھ ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

عبدالرزاق کا معروف اداکارہ سے محبت کا اعتراف

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم

پہلا ٹیسٹ میچ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

پانی پُوری بیچنے والے انڈین بلے باز ’جسوال‘ شہرت کی بلندیوں پر کیسے پہنچے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی