پاک بھارت سیریز ہوتی تھیں تو لوگ ایشز بھولنا شروع ہو گئے تھے، شیکھر لوتھرا


بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے بی سی سی آئی اور بی جے پی کو ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کسی ایک کے دم پر نہیں چلنا چاہیے، پیسے کی ریل پیل سے آپ کرکٹ کا دل نہیں دل جیت سکتے اور نہ ہی لوگوں کے دلوں میں ماحول بناسکتے ہیں، وہ ماحول تب بنتا ہے جب بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان کی سیریز ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاک بھارت سیریز ہوتی تھیں تو لوگ ایشزبھولنا شروع ہوگئے تھے اب حالات یہ ہیں کہ ہم جانا نہیں چاہتے جبکہ دوسرا ملک آپ کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔شیکھر لوتھرا کا کہنا تھا کہ بی جے پی مسلمان اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر ووٹ لیتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ بھارت جاکر محبت کاپیغام دیا لیکن مودی سرکار ایک قدم بھی چلنے کو تیار نہیں۔فخر زمان میچ واریئر ، فٹنس مسائل حل ہوتے ہی واپس لے آئیں گے ، عاقب جاویدان کا کہنا تھا کہ آج جے شاہ کو بھارت سہ رہا ہے اور کل پوری دنیا انہیں جھیلے گی،بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے کرکٹ برباد ہوتی جارہی ہے اور حالات یہ ہیں کہ کبھی ہم ٹیسٹ میں 36 اور کبھی 46 پر آل آؤٹ ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ناکامیوں پر بھی کپتان اور کوچ کیخلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا کیونکہ سب کچھ سیاسی ہوتا جارہا ہے، ہم اپنے گراؤنڈ میں اسپن ٹریک پر 147 رنز کا ہدف کا تعاقب نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول تعطل کا شکار ہے، آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے چیمپیئنز ٹرافی کے بارے میں فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

پرتھ ٹیسٹ کے دوران شائق کی وسیم اکرم سے بدتمیزی

انڈر 19 سہہ افریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

جب آئی پی ایل کے بانی کو داؤد ابراہیم کی دھمکیوں کی وجہ سے انڈیا چھوڑنا پڑا

انڈیا نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں

پرتھ ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

عبدالرزاق کا معروف اداکارہ سے محبت کا اعتراف

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم

پہلا ٹیسٹ میچ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

پانی پُوری بیچنے والے انڈین بلے باز ’جسوال‘ شہرت کی بلندیوں پر کیسے پہنچے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی