پاکستا نی اداکارہ سونیا حسین نے اپنے پروڈکشن ڈیبیو میں عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کر لی،ان کی فلم ببلی/بابر کو کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اداکارہ سونیا حسین نے کہا، یہ میرے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ میری پہلی پروڈیوس کردہ فلم کو کانز جیسے باوقار فلم فیسٹیول میں جگہ ملی ہے۔فریال محمود کو روبوٹ کے حجاب کرنے پر بھی اعتراضانہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ہماری ٹیم کے لیے بلکہ پاکستانی سینما کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہے، سونیا نے اس کامیابی کا سہرا فلم کے ڈائریکٹر کامران فائق اور اپنی ٹیم کے دیگر ممبران کو دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں نئے چہرے، جیسے حسنین رانا، تنویر سید، ذیشان حیدر، فہد ہاشمی، عثمان چودھری، رضیہ ملک اور امتثال حسین شامل ہیں۔