ملک میں چاول کی برآمدات میں اضافہ


ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چا ول کی برآمدات سے ملک کو 902.020 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.68 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی بر آمدات سے ملک کو 674.72 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اکتوبر 2024 میں چاول کی برآمد ات کا حجم 268.81 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرمیں 197.20 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 256.85 ملین ڈالر تھا۔ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،17 میں معمولی اضافہمالی سال 2024 میں چا ول کی برآمدات کا مجموعی حجم 3.687 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 294.58 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 259.18 ملین ڈالرکے مقابلے میں 13.65 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح نان باسمتی چا ول کی برآمدات کاحجم 607.44 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46.17 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 415.54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں اشیائے خوراک کی برآمدات کا مجموعی حجم 2.157 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج کا حتمی پلان فائنل

پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کر دیے گئے

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

ضلع چکوال کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز سے بند کر دیے گئے

ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ

بغیر اجازت احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اب فرش یا گاڑی دھونا بھی مشکل، ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا

تین دن میں مرغی کا گوشت 26 روپے سستا

اسلام آباد کے امن کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایت

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات دینے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی