حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی


حکومت بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلحہ لے کر چلنے اور 5 سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران ہر قسم کے غیر قانونی اجتماعات اور اسلحے کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں سرینہ چوک پر لاپتا طالب علم محمد مصور کی بازیابی کے لیے دھرنا اور احتجاج گزشتہ 9 روز سے جاری ہے۔اس کے علاوہ 25 نومبر کو آل پارٹیز نے بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے بھی صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی جس کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا جس کے تحت صوبے میں 3 روز تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات سمیت دیگر تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج کا حتمی پلان فائنل

پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کر دیے گئے

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

ضلع چکوال کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز سے بند کر دیے گئے

ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ

بغیر اجازت احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اب فرش یا گاڑی دھونا بھی مشکل، ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا

تین دن میں مرغی کا گوشت 26 روپے سستا

اسلام آباد کے امن کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایت

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات دینے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی