اسلام آباد کے امن کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایت


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ اسلام آباد کے امن وامان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے۔ وزیر داخلہ نے علی الصبح اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی بھی شخص کو واپس نہ جانے دینے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، دورے کے پیش نظر اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس نے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس بار قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا۔محسن نقوی نے پولیس کو ہدایت دی کہ اسلام آباد کے امن و امن کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، امن اور شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔دوسری جانب، پی ٹی آئی کے احتجاج پیش نظر اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند ہیں، دفاترز جانے والے ملازمین اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح پیغام دیا تھا کہ اسلام آباد میں کسی کو دھرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کوئی جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار دھرنا دینے والے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود دھرنا دینے آئے تو دیکھ لیں گے، خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی سیکیورٹی پر کیوں توجہ نہیں دے رہی۔وزیر داخلہ نے شکوہ کیا کہ لوئر کرم میں جنازے اٹھ رہے ہیں اور صوبائی حکومت وفاق پر چڑھائی کی پلاننگ کررہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کر دیے گئے

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

ضلع چکوال کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز سے بند کر دیے گئے

ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ

بغیر اجازت احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اب فرش یا گاڑی دھونا بھی مشکل، ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا

تین دن میں مرغی کا گوشت 26 روپے سستا

اسلام آباد کے امن کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایت

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات دینے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

اسلام آباد کے داخلی راستے بند، اہم سرکاری عمارتوں پر رینجرز تعینات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی