اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی جس کے تحت چشتیاں میں 3 مرلہ اسکیم کے تحت 666 پلاٹ دے کر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی منظوری دی۔مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں پراجیکٹ کے تحت 927 درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کر لی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پروگرام کے تحت 800 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، 50 ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کیلیے اخوت کو ٹرانسفر کیا گیا جس میں 38 ہزار کی تصدیق مکمل کر لی گئی۔پروگرام کے تحت 20900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کروا دیں اور 8424 کے کاغذات مکمل جھان بین کر لی گئی۔ پروگرام کے پورٹل کے رجسٹرڈ یوزر کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور پورٹل پر گھروں کیلیے سوا تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔مزید بتایا گیا کہ جون 2025 تک 47 ہزار گھر اور اگلے دسمبر تک 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔مریم نواز نے پراجیکٹ کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اپنی چھت ہر عام آدمی کا خواب ہے جو ضرور پورا کریں گے، نعروں اور دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدے کو ضرور نبھائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج کا حتمی پلان فائنل

پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کر دیے گئے

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

ضلع چکوال کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز سے بند کر دیے گئے

ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ

بغیر اجازت احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اب فرش یا گاڑی دھونا بھی مشکل، ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا

تین دن میں مرغی کا گوشت 26 روپے سستا

اسلام آباد کے امن کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایت

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات دینے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی