پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج


پنجاب بھر میں دفعہ ایک 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے کیا گیا۔قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایتدرخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنا کوئی غیر قانونی اقدام نہیں ہے، آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی تھی جس کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج کا حتمی پلان فائنل

تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کر دیے گئے

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

ضلع چکوال کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز سے بند کر دیے گئے

بغیر اجازت احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ

تلک ورما ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار 3 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اب فرش یا گاڑی دھونا بھی مشکل، ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا

تین دن میں مرغی کا گوشت 26 روپے سستا

آج ٹرمپ بھی کال کرنے پر مجبور ہے۔۔ فرش پر سونے والے سندر پچائی نے اپنی قسمت کیسے بدلی؟ کہانی جو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردے

فیملی تھیراپی کیا ہے اور عامر خان اپنی بیٹی کے ساتھ اس کا حصہ کیوں بنے؟

زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات دینے کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی