پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی۔تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 22اور 23 نومبر کی درمیانی شب ہوا، اجلاس میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس کے اہداف حاصل نہیں کر لئے جاتے۔ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہپاکستان بھر میں بے گناہ قید پارٹی کے لیڈران، کارکنان اور بانی کی رہائی تک تحریک جاری رہے گی،سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ اور الیکشن کے حقیقی مینڈیٹ کو بحال کیا جائے۔سیاسی کمیٹی نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اوردہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہر شہر سے قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔