تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ


اسلام آباد؛ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔ مہنگائی پچھلے سال 32 فیصد اور اس سال 6.9 فیصد پر آ چکی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں جبکہ شرح سود کمی سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الزام ان اعداد و شمار کو رد نہیں کر سکتا۔ اور پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی دوست ملک پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ تو اسی تاریخ پر احتجاج کی کال دے دی جاتی ہے۔ چین کے صدر کے دورہ کے موقع پر احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے پابند ہیں، جلوس اور دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہعطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کا بہترین دوست ہے۔ جبکہ بیلاروس اور پاکستان مل کر پاکستان میں ٹریکٹر مینوفیکچر کرنا چاہ رہے ہیں۔ ایک طرف انتظامیہ بیلاروس کے مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں کر رہی ہے اور دوسری طرف شہریوں کی سیکورٹی کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں، کیا نظام اکٹھا چل سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ بیرسٹر گوہر سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم بتانے سے متعلق رابطہ کیا گیا۔ محسن نقوی کا بیرسٹرگوہر سے صرف ایک بار رابطہ ہوا ہے۔ اور وہ بھی محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر پر واضح کر دیا کہ احتجاج کی کوئی اجازت نہیں۔ اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں۔ جو آئے گا گرفتار ہو گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ احتجاج میں شریک سرکاری افسران کو آئندہ ترقی نہیں ملے گی۔ اور خیبر پختونخوا سے آنے والے سرکاری افسران سے بھی نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور آپ اسلام آباد آرہے ہیں۔ اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو چاہیے کہ اپنے صوبے پر توجہ دیں۔ آپ کی سیاسی جماعت ہے یا آپ ملک دشمن ہیں ؟۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے

احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے والے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، فیصل واوڈا

فی تولا سونا 2200 روپے مہنگا ہو گیا

پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری

پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کردیا، وزیر اطلاعات پنجاب کا الزام

تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 200 کارکنان گرفتار

بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج کا حتمی پلان فائنل

’حملے کے تین گھنٹے بعد بھی دھماکے‘: روس کا وہ پراسرار ’اوریشنِک‘ میزائل جو معمہ بن گیا ہے

تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کر دیے گئے

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

ضلع چکوال کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز سے بند کر دیے گئے

انڈین اوپنرز کی آسٹریلیا میں تاریخی اوپننگ شراکت: ’اب روہت شرما کس نمبر پر کھیلیں گے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی