پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کردیا، وزیر اطلاعات پنجاب کا الزام


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اپنے کارکنوں کو 24 نومبر کے احتجاج کے لیے اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کر دیا۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لاشوں کی ضرورت ہے۔ اور بشری بی بی کو آگے کر کے فساد کی تیاری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 2 ارب روپے 9 مئی پارٹ ٹو کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ پکی خبر ہے کہ 24 نومبر کو امن و امان خراب کرنے کیلئے افغانیوں اور یوتھ فورس کو اسلحہ دیا گیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب بھی ملک کی ترقی ہو رہی ہوتی ہے یہ فساد شروع کر دیتے ہیں۔ اب بیلاروس کے صدر آرہے ہیں تو پھر فساد شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کرم و پارہ چنار میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا۔ لیکن علی امین گنڈاپور کا صرف احتجاج پر فوکس ہے۔ پارہ چنار میں فرقہ واریت پھیل رہی ہے مگر گنڈاپور بشری بی بی کو بٹھا کر فساد برپا کر رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاریصوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے آئی جی کو بے کار کر کے خود سب کنٹرول لے لیے ہیں۔ جلتا ہوا کے پی نظر نہیں آ رہا وہاں تو آگ لگی ہوئی ہے۔ اور 40 سے زائد لوگ مارے گئے لیکن گنڈاپور کو کوئی فکر نہیں۔ خیبرپختونخوا میں ہر روز امن و امان کی صورت حال خراب ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھتی ہوں کہاں ہیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور؟ اسلام آباد پرچڑھائی کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ کرم اور پارہ چنار کے حالات خراب ہیں اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ستو پی کر سوئے ہوئے ہیں۔بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ شریعت پر آپ کون ہوتی ہیں بولنے والی؟ بشریٰ بی بی کو آگے کر کے فساد کی تیاری ہورہی ہے۔ جبکہ بشریٰ بی بی نے ہمیشہ سیاست کی ہے۔ اور بشریٰ بی بی نے خود کو شریعت کا ٹھیکیدار کہا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا بشری بی بی نے جوکہا ٹھیک کہا۔ کچھ دنوں میں بشری بی بی کا بوریا بستر گول ہوتا دیکھ رہی ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بشری بی بی کا پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کااعلان

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے

احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے والے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، فیصل واوڈا

فی تولا سونا 2200 روپے مہنگا ہو گیا

پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری

پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کردیا، وزیر اطلاعات پنجاب کا الزام

تحریک انصاف سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 200 کارکنان گرفتار

بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے، علی امین گنڈا پور

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج کا حتمی پلان فائنل

’حملے کے تین گھنٹے بعد بھی دھماکے‘: روس کا وہ پراسرار ’اوریشنِک‘ میزائل جو معمہ بن گیا ہے

تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کر دیے گئے

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

ضلع چکوال کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز سے بند کر دیے گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی