اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میں نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے۔ اور بشریٰ بی بی کے خطرناک بیان کے بعد بالکل ویسا ہی ہوا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بھی کوئی 24 نومبر کو اسلام آباد آتا ہے تو اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کردیا، وزیر اطلاعات پنجاب کا الزامفیصل واوڈا نے کہا کہ احتجاج کے لیے آنے والوں کو صرف اسمبلی نشست ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے بھی تیار بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤس اریسٹ، اریسٹ یا مچھ جیل والی بات نہ بھولیے گا۔ جو رہا ہوئے ان کی دوبارہ گرفتاری بھی ہوسکتی ہے، پھر گلہ نہ کرنا۔