پی ٹی آئی والے چند ووٹوں کیلئے ملک کا نقصان نہ کریں، گورنر پنجاب


لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے چند ووٹوں کے لیے ملک کا نقصان نہ کریں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما کارکنوں کے گھروں میں جائیں۔ ہم نے مایوسیوں کو ختم کرنا ہے اور ہم پر فرض ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل صرف بھٹو خاندان کے پاس ہے۔ جبکہ بلاول بھٹو میں نانا اور والدہ والا کرنٹ ہے۔ اور وہ اپنی والدہ کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے۔ موجودہ صورتحال میں اگر حکومت چل رہی ہے تو وہ آصف زرداری کی مرحون منت ہے۔یہ بھی پڑھیں: احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے والے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، فیصل واوڈاسردار سلیم حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے چند ووٹوں کے لیے ملک کا نقصان نہ کریں۔ یہ واحد ملک ہے جو کلمہ کی بنیاد پر بنا۔ اور کسی بھی مسئلے کا حل تشدد سے نہیں ہوتا۔ بلکہ پی ٹی آئی سڑکوں پی احتجاج کے بجائے مذاکرات اور اسمبلی میں بحث کریں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے دوست اسلامی ملک پر جھوٹا الزام لگایا۔ جس نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔ بشری بی بی کے بیان سے ان کی پارٹی اور عوام بھی شرمندہ ہیں۔ میں پارٹی اور اپنی طرف سے اس بیان کی مذمت کرتا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج صرف بانی پی ٹی آئی کے سامنے نمبر بنانے کے لیے ہے۔ ملک کی انتظامیہ مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

دانیال عزیز کار سرکار مداخلت کے مقدمہ میں بری

بجلی صارفین کے لئے ونٹر پیکج منظوری کی درخواست نیپرا میں جمع

آئی جی اسلام آباد کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے ارکان پختونخوا اسمبلی کی درخواست مسترد

ن لیگ سے تحفظات، پانی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے، وزیراعلیٰ سندھ

راولپنڈی، سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 3 فتنہ الخوارج ہلاک، 2 فرار

ایئرپورٹ پرمسافروں کے 72 گھنٹے قیام کی خبریں، جھوٹ ہیں، سول ایوی ایشن

نو مئی مقدمات، علیمہ و عظمیٰ کی ضمانتوں میں7دسمبر تک توسیع

پی ٹی آئی والے چند ووٹوں کیلئے ملک کا نقصان نہ کریں، گورنر پنجاب

سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

بشری بی بی کا پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کااعلان

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے

احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے والے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، فیصل واوڈا

فی تولا سونا 2200 روپے مہنگا ہو گیا

پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ، الرٹ جاری

پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کردیا، وزیر اطلاعات پنجاب کا الزام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی