’بسمل‘ کی معصومہ: ’خواتین کہتی ہیں ڈرامہ دیکھنے کے بعد ہم نے اپنے شوہروں کی تعریف شروع کر دی‘


BBCبی بی سی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں حریم فاروق نے بتایا کہ معصومہ بری لڑکی نہیں بلکہ معصومہ ہر انسان کی خواہشات کی عکاسی ہےپاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ اُن کا ڈرامہ ’بسمل‘ دیکھنے کے بعد خواتین نے انھیں بتایا کہ انھوں نے اپنے شوہروں کی تعریف کرنا شروع کر دی ہے۔ بدھ اور جمعرات کو ’اے آر وائے ڈیجیٹل‘ پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی کہانی ایک ادھیڑ عمر امیر آدمی (توقیر) کی دوسری شادی کے گِرد گھومتی ہے۔ ڈرامے میں ’توقیر‘ کا کردار سینیئر اداکار نعمان اعجاز ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ معصومہ کا کردار حریم فاروق نبھا رہی ہیں۔معصومہ کا تعلق ایک مڈل کلاس گھرانے سے ہے لیکن اُس کی خواہشات اور خواب بہت بڑے ہیں اور اُن ہی کو پانے کی جستجو میں وہ اپنے سے عمر میں کافی بڑے شخص سے شادی کر لیتی ہیں۔بی بی سی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں حریم فاروق نے بتایا کہ معصومہ بُری لڑکی نہیں بلکہ معصومہ ہر انسان کی خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔ ’وہ جو کرتی ہے اپنی معصومیت میں کرتی ہے۔ پہلے میں نے بھی اسے کافی تنقیدی نگاہ سے دیکھا، مگر پھر مجھے اس کردار کے ساتھ ہمدردی محسوس کرنے لگی۔‘نیچرل ایکٹنگ، سوشل میڈیا یا جزیات پر توجہ: ’کبھی میں، کبھی تم‘ کی عوامی مقبولیت کا راز کیا ہےنصیبو لال کا گانا جو ملزم اور پولیس دونوں کے لیے درد سر بن گیاحساس گرل فرینڈ سے ہم جنس پرست کردار تک: شبانہ اعظمی جنھوں نے بالی ووڈ میں ہیروئن کے روایتی کردار کو بدلااے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو کے درمیان 29 سال بعد علیحدگی: ’ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے‘’میں چھوٹی لگتی تو لوگ کہتے عمر میں فرق زیادہ لگ رہا‘حریم فاروق یہ بھی دعویٰ کرتی ہیں کہ ڈرامہ ’بسمل‘ جیسی صورتحال دنیا بھی بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ اُن کے خیال میں ہر انسان کو زندگی میں شارٹ کٹ چاہیے جس کی ایک بڑی وجہ وہ سوشل میڈیا کے معاشرے پر اثرات کو بھی قرار دیتی ہیں۔’سوشل میڈیا پر دوسروں کی زندگیاں دیکھ کر اپنی زندگی بُری لگنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس دوران ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم اپنا کتنا نقصان کر رہے ہیں۔‘’بسمل‘ کی کچھ اقساط نشر ہونے کے بعد ناظرین نے سوشل میڈیا پر یہ کہنا شروع کر دیا کہ حریم اور نعمان اعجاز کی عمر میں زیادہ فرق نہیں لگ رہا، حریم کا جسم چوڑا لگ رہا ہے، وغیرہ وغیرہ لیکن حریم کہتی ہیں انھیں اب ان باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر: سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں’میں بہت چھوٹی لگ رہی ہوتی تو لوگ کہتے کہ عمر میں بہت زیادہ فرق لگ رہا ہے۔ بہت دبلی لگ رہی ہوتی تو لوگ کہتے دبلی لگ رہی ہوں۔ بہت پتلی، بہت موٹی، بہت لمبی، بہت چھوٹی، لمبے بال، چھوٹے بال، گورا رنگ، کالا رنگ، اس سب سے میں گزر چکی ہوں۔‘’خواتین کو بہت کچھ کہا جاتا ہے، اُن کو لیبل کیا جاتا ہے۔ چاہے وہ اُن کے جسم کے حوالے سے ہو، اُن کی زندگی کے فیصلوں کے بارے میں ہو یا کریئر کے حوالے سے۔ ان کی ہر چیز پر ہی تنقید کی جاتی ہے۔‘’بسمل کے شوٹ سے پہلے مشکل وقت سے گزر رہی تھی‘حریم نے سنہ 2016 میں اداکاری کا آغاز فلموں سے کیا تھا۔ اداکاری کے ساتھ انھوں نے ’جانان‘، ’پرچی‘ اور ’ہیر مان جا‘ جیسی فلموں کو پروڈیوس بھی کیا۔ اس کے بعد ہم نے انھیں ڈراموں میں بھی دیکھا۔ کچھ عرصے کے وقفے کے بعد حریم فاروق نے پچھلے سال اداکار وہاج علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’22 قدم‘ میں مرکزی کردار ادا کیا اور اُس وقت سے ہم انھیں ’بسمل‘ میں دیکھ رہے ہیں۔حریم کہتی ہیں کہ جب ’بسمل‘ کا شوٹ شروع ہونے والا تھا تب وہ ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھیں اور اس کا اثر ان کے وزن پر بھی ہوا۔ پہلے انھوں نے سوچا کہ سیٹ پر جانے سے پہلے وزن کم کر لیں اور کریش ڈائٹ کر لیں۔وہ کہتی ہیں کہ’میں نے ڈائٹ شروع کی تو اس سے میری ذہنی صحت مزید متاثر ہوئی۔ میں تھوڑا وقت بھی لے سکتی تھی لیکن پھر سوچا کہ کیوں؟ کیا ہمارے معاشرے میں ایسی باڈی ٹائپز نہیں؟ تو کیوں نہ ہم مختلف باڈی ٹائپز کو سیلیبریٹ کریں؟‘’میں نے جان لگا دی اور پتا چلا نومی بھائی نے ٹکے کی جان نہیں لگائی‘حریم ڈرامے کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کے حوالے سے کہتی ہیں کہ ’نعمان اعجاز اور سویرا ندیم جیسے تجربہ کار اور باصلاحیت اداکاکروں کو کام کرتا ہوا دیکھ کر ہی ایک اداکار بہت کچھ سیکھ جاتا ہے۔‘’میرا جب پہلے دن ان کے ساتھ سین تھا تو میں خوش ہونے کے ساتھ ساتھ نروس بھی تھی۔ میں نے اپنی جان لگا دی اور پتا چلا کہ نومی بھائی (نعمان اعجاز) نے ٹکے کی جان نہیں لگائی۔‘حریم کا کہنا ہے کہ دیکھنے والوں نے معصومہ کو کافی پسند کیا۔ حریم چونکہ ’بسمل‘ میں دوسری بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں جس نے پیسوں کے لالچ میں ایک امیر آدمی سے شادی کی ہے تو انھیں تعریفوں کے ساتھ ساتھ منفی فیڈ بیک کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ اس بارے میں وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے ہمیشہ خواتین کو امپاور کرنے کی بات کی اور کرتی رہوں گی، لیکن ضروری نہیں کہ ہمیشہ ایک جیسے کردار کے ذریعے ہی یہ بات کی جائے۔‘’یہ کیریکٹر ایسا ہے جس کو نفرت ملے گی۔ معصومہ سے محبت کریں یا نفرت، آپ اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ لوگ دیکھ رہے ہیں اور پسند بھی کر رہے ہیں۔‘کبھی میں کبھی تُم: ’ناظرین کا ردعمل بتاتا ہے کہ ہم کرداروں کو کتنی سچائی سے نبھا رہے ہیں‘’کبھی میں کبھی تم‘ کے سین میں موجود فن پارے ’آرٹسٹ کی اجازت کے بغیر استعمال کیے گئے‘دلجیت کی کانسرٹ میں ہانیہ عامر سے ملاقات: ’سپر سٹار آئی ہو اور وہ نیچے کھڑی رہے ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟‘نرگس کا اپنے شوہر پر تشدد کا الزام: ’انسپیکٹر ماجد نے سرکاری پستول سے میرے منھ پر وار کیے‘حساس گرل فرینڈ سے ہم جنس پرست کردار تک: شبانہ اعظمی جنھوں نے بالی ووڈ میں ہیروئن کے روایتی کردار کو بدلا’اگر میری داڑھی ہے تو میں کیا صرف مُلّاکا کردار ہی کر سکتا ہوں‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر میں کتابوں، کاپیوں سمیت اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، ترجمان دفتر خارجہ

پی ٹی آئی احتجاج ، مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

کراچی کے طلبہ نے دنیا کا سب سے چھوٹا نیبولائزر بنا لیا۔۔ اس کا کیا فائدہ ہے؟

چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت

ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

جلسہ اور مظاہرہ کرنا ہر پارٹی کا حق ، حکمرانوں کا پرتشدد رویہ قابل مذمت ہے ، فضل الرحمن

شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنیکا حکم ، درج مقدمات کی رپورٹ طلب

فالج اور گردے بھی ناکارہ ہوسکتے ہیں۔۔ صحت مند سمجھی جانے والی وہ غذائیں جو شوگر کے مریضوں کے لئے خطرناک ہیں

بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انڈیا میں نہیں کھیلے گا، محسن نقوی

سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء علالت کے بعد انتقال کر گئیں

مرغی کا گوشت 453 روپے کلو ہو گیا، انڈے مزید مہنگے

پاکستانی یورپ کا ویزہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ شینگن ویزا سے متعلق اہم معلومات

خبروں کے بعد اب انٹرٹینمنٹ کیلیئے بھی تیار۔۔ شاہزیب خانزادہ کس اداکارہ کے ساتھ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی سے مستعفی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی