ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ


ٹک ٹاک دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں اور فلٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کے بعد 18 سال سے کم عمر صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزامبیوٹی فلٹر تصاویر اور رئیل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے، یہ فلٹر چہرے کی کشش میں اضافہ کرنے کیلئے لگایا جاتا ہے، ان فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا گیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کن کن ممالک میں یہ پابندی لگائی جائے گی۔ ٹک ٹاک کے مطابق عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

بشریٰ بی بی سے اختلافات نہیں ، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے ، علی امین گنڈاپور

بی ڈی ایس ڈگری 5 سال کرنیکا فیصلہ ، سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا

پنجاب بھر میں کتابوں، کاپیوں سمیت اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، ترجمان دفتر خارجہ

پی ٹی آئی احتجاج ، مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

کراچی کے طلبہ نے دنیا کا سب سے چھوٹا نیبولائزر بنا لیا۔۔ اس کا کیا فائدہ ہے؟

چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت

ٹک ٹاک کا بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

جلسہ اور مظاہرہ کرنا ہر پارٹی کا حق ، حکمرانوں کا پرتشدد رویہ قابل مذمت ہے ، فضل الرحمن

شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنیکا حکم ، درج مقدمات کی رپورٹ طلب

فالج اور گردے بھی ناکارہ ہوسکتے ہیں۔۔ صحت مند سمجھی جانے والی وہ غذائیں جو شوگر کے مریضوں کے لئے خطرناک ہیں

بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انڈیا میں نہیں کھیلے گا، محسن نقوی

سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء علالت کے بعد انتقال کر گئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی