پی پی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ترجمان پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق سندھ کے ضلع سجاول میں ریکارڈ وقت میں تیل وگیس کاذخیرہ دریافت کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصولکنویں سے ایک کروڑ 24 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ نکلے گی،ترجمان پی پی ایل کے مطابق کنویں سے یومیہ 196 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔اس دریافت میں پی پی ایل کا حصہ 63 فیصد جبکہ ماڑی پیٹرولیم کا حصہ 32 فیصد ہے، کنویں میں سندھ اوروفاقی حکومت بھی ڈھائی ڈھائی فیصد کی حصہ دارہیں۔پی پی ایل نے خط لکھ کر اسٹاک ایکسچینج کوآگاہ کردیا ہے۔