اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے،اعلامیہ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی خصوصی ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے،اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، عطا تارڑ اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ، پاکستان ڈٹ گیاملک میں آئندہ انتشار و فساد کو روکنے کیلئے انسداد فسادات فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،انسداد فسادات فورس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سازو سامان سے لیس کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی فرنزک لیب کے قیام کی منظوری بھی دی گئی،اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،استحکام اور ترقی کے دشمنوں کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کو بچایا،شیخ وقاص اکرمخیبر پختونخوا بہادر و غیور عوام کا صوبہ ہے،مٹھی بھر انتشاری، پر امن اور غیور پشتونوں کی نمائندگی نہیں کرتے، 24نومبر کی لشکر کشی کو خیبر پختونخوا سمیت تمام پاکستانیوں نے مسترد کر دیا،قومی و معاشی سلامتی کے تحفظ کیلئے مل کر ایسی مذموم کوششوں کو روکنا ہوگا۔اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار ، خواجہ آصف ، احد چیمہ اور اعظم نذیر تارڑ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،وزیراعلیٰ پنجاب ، مریم اورنگزیب اور اعلیٰ حکا م بھی شریک ہوئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

مقررہ تاریخ قریب آتے ہی حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی

کراچی کی 2 احتساب عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی

آج پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس پورے پاکستان میں منائیں گے، شرجیل میمن

تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں، خورشید شاہ

آئین میں گورنر راج کی شق موجود، فیصلہ وفاق کریگا، گورنر خیبر پختونخوا

بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم

گورنر راج لگانا ہے تو لگالو، ہم ڈرنے والے نہیں،علی امین گنڈاپور

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی

علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کو بچایا،شیخ وقاص اکرم

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

نیشنل گرڈ میں شامل ہونے والی نئی بجلی مزيد مہنگی ہوگی، اویس لغاری

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ،پاکستان ڈٹ گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی