گورنر راج لگانا ہے تو لگالو، ہم ڈرنے والے نہیں،علی امین گنڈاپور


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے ہمیں کرسی کا کوئی شوق نہیں ،گورنر راج لگانا ہے تو لگالو، ہم ڈرنے والے نہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم تھا کہ احتجاج ڈی چوک پر ہوگا،اپنے لیڈر کیلئے بڑی تعداد میں عوام باہرنکلے ہیں۔بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں، بیرسٹرگوہرملک کو جس طرف لے کر جارہے ہیں اس سے نقصان ہوگا،بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی،حکومت ہو یا نہ ہو اپنے حق کیلئے لڑیں گے۔بعدازاں خیبر پختونخوا اسمبلی کااجلاس 2 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا، قبل ازیں پشاورمیں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔پارلیمانی پارٹی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر شدید تنقید کی،اراکین نے استفسار کیا ڈی چوک احتجاج کے دوران مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی؟ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشذرائع کا کہنا ہے پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا،وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا ڈی چوک سے سب سے آخر میں نکلا تھا۔میری اولین ترجیح بشریٰ بی بی کو بچانا تھا،بشری ٰبی بی کو کچھ ہوجاتا تو ہمارے لئے شرم کی بات ہوتی،بانی پی ٹی آئی کا حکم ہو تو وزارت اعلیٰ کیا اسمبلی رکنیت بھی چھوڑ دونگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

مقررہ تاریخ قریب آتے ہی حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی

کراچی کی 2 احتساب عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی

آج پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس پورے پاکستان میں منائیں گے، شرجیل میمن

تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں، خورشید شاہ

آئین میں گورنر راج کی شق موجود، فیصلہ وفاق کریگا، گورنر خیبر پختونخوا

بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم

گورنر راج لگانا ہے تو لگالو، ہم ڈرنے والے نہیں،علی امین گنڈاپور

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی

علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کو بچایا،شیخ وقاص اکرم

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

نیشنل گرڈ میں شامل ہونے والی نئی بجلی مزيد مہنگی ہوگی، اویس لغاری

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ،پاکستان ڈٹ گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی