بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ.. ویڈیو منظر عام پر


پاکستانی مسلح افواج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی 6 مہار یونٹ کے بٹالین ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع ابلاغ پر سامنے آچکی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی 6 مہار یونٹ مقبوضہ کشمیر کے اس حصے میں تعینات ہے جو آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے بالکل سامنے واقع ہے۔ اس سے قبل بھی پاک فضائیہ نے دشمن کے فضائی حملوں کے جواب میں بھارت کے 6 طیاروں کو مار گرایا جن میں جدید فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے اور ڈرون شامل ہیں۔ اس کارروائی میں نہ صرف طیارے تباہ کیے گئے بلکہ بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ علاوہ ازیں پاک فوج نے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی ہدف بنایا۔ جورا سیکٹر میں ایک بڑی پوسٹ تباہ کی گئی، جب کہ اس سے قبل پانڈو سیکٹر میں بھی دشمن کی ایک چیک پوسٹ کو مکمل طور پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی ’چھتری‘ اور ’گفدار‘ کے نام سے مشہور پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی ’سرلیا ون‘ چیک پوسٹ کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنا کر ختم کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب اسی کی زبان میں دیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پاکستان کی جوابی کارروائیوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی کے علاقے ملیر میں دھماکے کی اطلاع۔۔ پولیس، ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

مُکا دِکھا کر بھارت کو للکار دیا۔۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری واہگہ بارڈر پہنچ گئے! دشمن کو کیا دو ٹوک پیغام دیا؟

پاکستان نے بھارت کا کتنے ارب روپے کا نقصان کردیا؟ صدیوں یاد رکھے گا

لاہور سمیت 5 شہروں میں بھارتی ڈرونز کا حملہ۔۔ پاک فوج نے جاسوس ڈرون مار گرائے

پاکستان کا انڈیا کے 25 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان

پاکستان کا انڈیا کے 12 ڈرونز گرانے کا دعویٰ، انڈین وزیر خارجہ کا فوجی حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کا اعلان

پاکستان کا انڈیا کی ڈرونز کی مدد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ: ’لاہور میں چار فوجی زخمی، چھور میں ایک شہری ہلاک ہوا‘

سر کٹی لاش پر تحریر پیغام، مغوی غیرملکی سیاح اور مسعود اظہر کی رہائی کا مطالبہ: پہلگام کے قریب 30 برس قبل پیش آنے والا واقعہ جو آج بھی ایک معمہ ہے

پاکستان انڈیا کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو کیوں نہیں روک پایا؟

پاکستان اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز گرا چکا۔۔ پاک فوج، دشمن کو منہ توڑ جواب دے ہی ہے ! آئی ایس پی آر

انڈیا نے بدھ کے روز بھی چند شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یہ حساب ہمیں چکانا ہو گا: خواجہ آصف

گھر میں دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔۔ علی ظفر نے لاہور میں بھارتی دھماکوں کا آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

انڈیا کے فضائی حملوں کا پاکستان کیسے جواب دے گا اور کیا جوابی کارروائی اب ناگزیر ہو چکی؟

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا: پاکستانی فوج کے ترجمان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی