نور خان ایئربیس، مرید ائیربیس اور شور کوٹ پر انڈیا نے میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ


پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا نے کچھ دیر قبل طیاروں کے ذریعے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کی نور خان بیس، شورکوٹ بیس اور مرید بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم ان حملوں کے نتیجے میں پاکستان فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریفنے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے جمعے کی شب چھ بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کیے ہیں جن میں سے ایک انڈیا کے علاقے آدم پور میں جبکہ دیگر پانچ انڈین پنجاب کے علاقے امرتسر میں گرے ہیں۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے جائزہ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی ہے۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ کے میچز ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ پی ایس ایل کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک پاکستان نے انڈیا کے 77 ڈرونز مار گرائے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے پانچ انڈیا طیارے گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ انڈّیا نے تاحال اس پر تبصرہ نہیں کیا۔لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری سے دونوں طرف جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔عالمی رہنماؤں نے دونوں ملکوں سے تحمل اور تناؤ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ سے 'ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔' نور خان ایئربیس، مرید ائیربیس اور شور کوٹ پر انڈیا نے میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’خطے میں سب سے کم مہنگائی‘: تجارتی رکاوٹوں کے باوجود افغانستان کی اقتصادی شرحِ نمو پاکستان سے بہتر کیسے ہے؟

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

’برین میپنگ ٹیسٹ‘: پولیس نے چار سال بعد اپنی ہی بیوی کے قاتل کو کیسے پکڑا؟

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک دوسرا شدید زخمی، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

وہ لمحہ جب ایک نہتے شخص نے بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پا لیا

آسٹریلیا کے بونڈائی ساحل پر یہودی کمیونٹی پر ’دہشت گردانہ‘ حملے میں 11 شہری ہلاک، پولیس نے ابھی تک کسی حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی

ماروتی 800، مڈل کلاس انڈینز کے ’خوابوں کی کار‘: جب انڈیا سے معاہدے سے قبل سوزوکی نے پاکستان میں اپنے پلانٹ سے متعلق شکوہ کیا

جھاڑو کا تنکا، نیولا اور ’ناقابلِ تسخیر دروازہ‘: ’صدی کی سب سے بڑی ہیروں کی چوری‘ جو ایک سینڈوچ سے پکڑی گئی

خیبر پختونخوا: جنڈولہ میں شام 6 بجے تک کرفیو نافذ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی