اللہ کے علاوہ کسی کے آگے جھکنا جائز نہیں۔۔ تحسین سکینہ کی عابدہ پروین کے پاؤں چھونے کی ویڈیو ! سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا


"براہِ مہربانی، مجھے صرف ایک بار آپ کے قدم چھونے دیں، یہ میری عاجزانہ خواہش ہے۔" تحسین سکینہ پاکستانی صوفی موسیقی کی عظیم گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کے دوران نوجوان گلوکارہ تحسین سکینہ کا ایک جذباتی لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحسین نے نہایت احترام کے ساتھ عابدہ پروین سے درخواست کی کہ وہ ان کے قدم چھونا چاہتی ہیں۔ اجازت ملنے پر انہوں نے جھک کر ان کے قدم چھوئے، جس کے بعد عابدہ پروین نے شفقت سے انہیں گلے لگا لیا اور دعائیں دیں: "خوش رہو، آباد رہو۔" View this post on Instagram A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi) یہ منظر اگرچہ جذباتی اور عقیدت سے بھرپور تھا، تاہم اس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید بھی سامنے آئی ہے۔ کئی صارفین نے اس عمل کو غیر اسلامی قرار دیا اور کہا کہ کسی انسان کے آگے جھکنا یا قدم چھونا شِرک کے زمرے میں آتا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، "ہماری قوم دوسروں کے قدموں میں بیٹھنے کو عبادت سمجھتی ہے۔" کسی اور نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، "جیسے جاوید اختر کے قدموں میں بیٹھنے والوں کو بھولے نہیں ہیں۔" کچھ نے عابدہ پروین کے احترام کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم فنکارہ اور روحانیت کی علمبردار ہیں، لیکن قدم چومنے جیسا عمل کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ عقیدت اور عبادت کے درمیان حد کو کیسے پہچانا جائے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عوامی شخصیات کے ہر عمل کو لمحوں میں دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار کی مشہور بالی وڈ فلمیں کون سی تھیں؟

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار نے بالی وڈ کی کن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے؟

گلوکار حسن رحیم کی شادی کی تصاویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر انڈین ریاست کرناٹک میں تنازع کیوں؟

جب کترینہ کیف نے اپنی فلم دیکھنے کے بعد ’اداکاری چھوڑنے‘ کا فیصلہ کیا

پروین اکبر نے بیٹی کی اداکاری کیخلاف ہونیکی وجہ بتا دی

شہزاد رائے کا کلاسک گانا ’آنٹیوں‘ کے نام

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ماڈل زارا کی آخری کال پر والدہ سے گفتگو

نادیہ جمیل کی طلاق سے متعلق وضاحتی گفتگو

اریبہ حبیب کا شادی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

کانز فلم فیسٹیول، ’غزہ میں کچھ باقی نہیں رہا‘ فلسطینی فلم ساز

بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز

علیزے شاہ نے مداحوں کو کھری کھری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی