پہلے بھی دو بیٹیاں تھیں لیکن دوسری شادی کے بعد بیٹی کی پیدائش نے قسمت بدل دی۔۔ شبیر جان کے نجی زندگی سے متعلق انکشافات


"میں یہ نہیں کہتا کہ میری پہلی دو بیٹیاں کم اہم تھیں، لیکن جب یشمیرہ پیدا ہوئی، تو جیسے میری قسمت ہی بدل گئی۔ اُس کے آنے کے بعد مالی حالات بہتر ہونے لگے اور زندگی میں ایک نیا موڑ آ گیا۔" یہ انکشاف کیا پاکستان کے سینئر اداکار شبیر جان نے حال ہی میں مدیحہ نقوی کے پروگرام میں شرکت کے دوران، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد، بدلتی قسمت اور ذاتی سفر پر کھل کر بات کی۔ شبیر جان، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے سنہری دور سے کیا، آج بھی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک معتبر مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی شادی سے دو بیٹیوں کے والد تھے، لیکن زندگی میں مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم، دوسری شادی سے پیدا ہونے والی بیٹی یشمیرہ کی پیدائش نے جیسے ان کی زندگی کا رخ ہی موڑ دیا۔ انہوں نے جذباتی انداز میں بتایا کہ یشمیرہ ان کے لیے خوش بختی کی علامت بن کر آئی۔ اس کی پیدائش کے ساتھ ہی انہیں کام میں استحکام ملا، مالی حالات سنبھلے اور کامیابیوں کا راستہ ہموار ہوا۔ یاد رہے کہ یشمیرہ شبیر جان اور ان کی دوسری اہلیہ، معروف اداکارہ فریدہ شبیر کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کی، جن میں "غیر" شامل ہے، اور بعد ازاں شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار کی مشہور بالی وڈ فلمیں کون سی تھیں؟

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار نے بالی وڈ کی کن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے؟

گلوکار حسن رحیم کی شادی کی تصاویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر انڈین ریاست کرناٹک میں تنازع کیوں؟

جب کترینہ کیف نے اپنی فلم دیکھنے کے بعد ’اداکاری چھوڑنے‘ کا فیصلہ کیا

پروین اکبر نے بیٹی کی اداکاری کیخلاف ہونیکی وجہ بتا دی

شہزاد رائے کا کلاسک گانا ’آنٹیوں‘ کے نام

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ماڈل زارا کی آخری کال پر والدہ سے گفتگو

نادیہ جمیل کی طلاق سے متعلق وضاحتی گفتگو

اریبہ حبیب کا شادی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

کانز فلم فیسٹیول، ’غزہ میں کچھ باقی نہیں رہا‘ فلسطینی فلم ساز

بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز

علیزے شاہ نے مداحوں کو کھری کھری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی