نکولس پورن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے وائٹ بال کے سابق کپتان نکولس پوران نے 29 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے 61 ون ڈے میچوں میں ایک ہزار 983 رنز اور 106 ٹی20 میچوں میں 2 ہزار 275 رنز بنائے۔نکولس پوران 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائرز سے ویسٹ انڈیز کے باہر ہونے کے بعد سے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا جب کہ انہوں نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹی20 سیریز کے لیے سلیکشن سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔سابق کپتان کی اچانک ریٹائرمنٹ ایک دھچکا ہے کیونکہ گزشتہ سال نومبر میں اپنے 100ویں ٹی20 کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ مزید 100 ٹی20 میچز کھیل سکتے ہیں۔خیال رہے کہ نکولس ٹی20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 26.14 کی اوسط اور 136.39 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2 ہزار 275 رنز بنائے۔ جب کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 39.66 کی اوسط اور 99.15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1983 رنز بنائے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اس کھیل نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور دیتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ویسٹ انڈیز کی جرسی پہننے کا موقع ملا، میری ناقابل فراموش یادیں ہیں، ہر بار ترانے کے لیے کھڑا ہونا، ہمیشہ ایک نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا، ان تمام باتوں کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے کہ یہ سب میرے لیے کیا اہمیت رکھتا ہے جب کہ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔نکولس پوران نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے ہمیشہ مشکل لمحات میں حوصلہ دیا اور ہمارے اچھے لمحات کو بھرپور طریقے سے منایا جب کہ میں اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں جو ہمیشہ میرے لیے کھڑے رہے۔انہوں نے مزید کہا ’اگرچہ میرے کیریئر کا یہ باب بند ہو رہا ہے لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے میری محبت کبھی ختم نہیں ہوگی، میں ٹیم اور خطے کے لیے مزید کامیابی کا خواہشمند ہوں۔دوسری جانب، انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے باوجود پوران فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے، وہ ایم ایل سی، دی ہنڈریڈ، سی پی ایل، آئی پی ایل کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں آئی ایل ٹی20 میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بیرون ملک سے خواتین فٹبالرزکو قومی کیمپ میں شامل کیا جائےگا، پاکستان فٹبال فیڈریشن

بابراعظم سکسرز فیملی کا حصہ، آسٹریلوی فرنچائز کیساتھ معاہدہ ہوگیا

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلوی بلے باز کیمرون گرین بابراعظم کے ساتھ ناپسندیدہ فہرست میں شامل ہو گئے

کرکٹ کی بڑی خبر، قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان کا نیا عالمی ریکارڈ

اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز: میانمار کے خلاف پاکستان کو 1-0 سے شکست

فاسٹ بولرعلی رضا دورہ بنگلہ دیش کیلئے سلیکٹ نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟

محمد رضوان کے ستارے گرش میں آگئے، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے کے چانسز ختم

محمد رضوان کے ستارے گرش میں، ہوم ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنا ناممکن ۔۔۔

متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری

ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں

نکولس پورن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستانی کرکٹرز نے بگ بیش لیگ میں رجسٹریشن کروا لی

پاکستان کی بڑی کامیابی: پاکستانی خاتون کرکٹر کا نام ہال آف فیم میں شامل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی