نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری، ویڈیو ثبوت قابل قبول قرار


سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے جس میں عدالت نے اہم قانونی نکات اور شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے سزا کی توثیق کی۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ کہ بغیر عینی گواہ کے ویڈیو ثبوت قابل قبول ہیں اور مستند فوٹیج خود اپنے حق میں ثبوت بن سکتی ہے، بینک ڈکیتی کیس میں بھی بغیر گواہ ویڈیو فوٹیج کو قبول کیا جاتا ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ امریکی عدالتوں میں سائلنٹ وِٹنس کو تسلیم کیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو بے رحمی سے قتل کیا مجرم کسی بھی ہمدردی کے قابل نہیں۔ عدالت نے قتل کے جرم میں سزائے موت برقرار رکھی جبکہ زیادتی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی۔عدالت نے شریک ملزمان محمد افتخار اور محمد جان کی سزائیں بھی برقرار رکھی ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے اس فیصلے پر اضافی نوٹ تحریر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان کے نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، اسرائیلی حملے کی مذمت

مسئلہ کشمیرکا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل ہے، بلاول بھٹو

ایران میں مقیم پاکستانیوں کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت، پاکستانی سفارتخانہ

ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت

پاکستانی شہری ایران اورعراق کے سفرسے گریزکریں، دفترِ خارجہ

بھارت کے منہ پر ناکامی کا طمانچہ، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف فنڈنگ منظور

سندھ کا بجٹ 26-2025 پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ

پاکستان میں شدید ہیٹ ویو، گاڑی میں سفر کرتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھیں؟

اسرائیلی حملہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

لاہور ہائیکورٹ بار نے فوجی عدالتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی

گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار

فیصل آباد: گودام میں آتشزدگی ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

سینیٹ: ایران پراسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد منظور

اسرائیل کا ایران پر حملہ نہایت غیرذمہ دارانہ اقدام اور انتہائی تشویشناک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

ایران اسرائیل کشیدگی، پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول تبدیل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی