لاس اینجلس میں کرفیو کی دوسری رات، ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف دیگر شہروں میں بھی مظاہرے


صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن حکمت عملی کے خلاف مظاہرے کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے بعد کئی دوسرے شہروں تک بھی پھیل گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکہ کے دوسرے بڑے شہر میں بدھ کو مسلسل چھٹے دن احتجاج جاری رہا اور ہزار سے زیادہ افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا تاہم مظاہرین پُرامن رہے۔لاس اینجلس میں یہ کرفیو کی دوسری رات تھی جب شہر کی انتظامیہ اندھیرے میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار پر قابو پانے کی کوشش کر رہی تھی۔پُرتشدد احتجاج نے 500 مربع میل (1,300 مربع کلومیٹر) پر پھیلے شہر کے چند علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔دوسری جانب ریاست کے ڈیموکریٹ گورنر نیوسم نے ریپبلکن صدر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کیا ہے۔جمعرات کو کیلیفورنیا کے گورنر کی جانب سے ریاست میں صدر ٹرمپ کی فوج کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کو وفاقی جج سنیں گے۔درخواست میں عدالت سے پوچھا گیا ہے کہ آیا ٹرمپ انتظامیہ نیشنل گارڈ اور میرینز (فوجیوں) کو لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں میں مدد کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔کیلیفورنیا کے گورنر نے ملک کے دوسرے بڑے شہر میں وفاقی فوجی مداخلت کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ملک کی جمہوریت کے مرکز میں سیاسی اور ثقافتی اصولوں کو ختم کرنے کی ایک وسیع تر کوشش کے آغاز کے طور پر بیان کیا ہے۔لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے بھی گورنر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی غیرضروری تھی اور اس کا مقصد مقامی انتظامیہ کے دائرہ اختیار کو کمزور کرنا اور شہر کی بڑی تارکین وطن آبادی کو ڈرانا ہے۔گورنر کی درخواست میں عدالت سے مداخلت کی استدعا کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امیگریشن قوانین کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے بعد تقریباً چار ہزار نیشنل گارڈز اور 700 میرینز کو لاس اینجلس میں تعینات کرنے کا حکم دیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس درخواست پر بدھ کے روز جاری کیے سرکاری ردعمل میں اس مقدمے کو ’امریکی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والا کراس سیاسی سٹنٹ‘ قرار دیا تھا۔ریاست کے ڈیموکریٹ گورنر نیوسم نے ریپبلکن صدر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پیڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر نے کہا کہ فوجیوں کو دراصل وفاقی عمارتوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن چھاپوں میں مدد کے لیے فوج بھیجنے سے صرف شہر میں بدامنی کو ہوا ملے گی۔ٹرمپ کی جانب سے نیشنل گارڈ کو بلانے کے بعد لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں اور اب یہ بوسٹن، شکاگو اور سیٹل سمیت دیگر شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت گرفتاریوں میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔سرکاری پالیسی کے تحت وفاقی امیگریشن ایجنٹ ہوم ڈپو پارکنگ لاٹس اور دیگر کاروباری مراکز کے اردگرد لوگوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔ان کارروائیوں سے تارکین وطن کی کمیونٹیز میں خوف پھیلا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کا صیہونی ریاست اسرائیل پر جوابی وار، سینکڑوں میزائل داغ دئیے

ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل کو بھرپور جواب دینے کا اعلان

ایران نے اسرائیل پر 150میزائل داغ دئیے، ایرانی میڈیا

ایران کا فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر پشیمان کر دے گا، ایرانی صدر

طیارہ حادثہ: اہلیہ کی آخری خواہش پوری کرنے لندن سے انڈیا آنے والا شخص واپس نہ جا سکا

ایران معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے، صدر ٹرمپ

مارکو روبیو کی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خلاف ایران کو تنبیہ

ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادے بھی اسرائیلی حملے میں شہید

اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیب اور تبریز ایئرپورٹ پر بڑا حملہ

ایران کا اسرائیل پر جوابی بیلسٹک میزائل حملہ: تل ابیب میں متعدد عمارتوں کو نقصان، 40 افراد زخمی

ایران کا اسرائیل پر جوابی بیلسٹک میزائل حملہ: تل ابیب میں متعدد عمارتوں کو نقصان، کم از کم 30 افراد زخمی

ایران کا اسرائیل پر جوابی بیلسٹک میزائل حملہ: تل ابیب میں ہنگامی سائرن کی آوازیں اور عمارتوں کے قریب دھوئیں کے بادل

ایران کا اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ: تل ابیب میں ہنگامی سائرن کی آوازیں اور عمارتوں کے قریب دھوئیں کے بادل

اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، ایران کا اعلیٰ عسکری قیادت کی ہلاکتوں کے ’انتقام‘ کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی