احمد آباد طیارہ حادثے میں معجزانہ طورپرایک زندگی محفوظ رہی


بھارتی شہر حیدرآباد میں ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ اُڑان بھرنے کے محض ایک منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان موجود تھے جب کہ طیارہ ایک ہاسٹل پر گرا تھا جہاں بڑی تباہی ہوئی۔ طیارہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کسی کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔ آگ کے بلند شعلے آسمان کو چھو رہے تھے اور پاسٹل کی عمارت بری طرح جل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا تو طیارے کے ملبے سے جلی ہوئی ناقابل شناخت لاشیں ملیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 240 سے زائد بتائی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہاسٹل کے طلبا بھی شامل ہیں جب کہ طیارے کے تمام مسافر جس میں اعلیٰ سرکاری عہدیدار، غیر ملکی باشندے اور شیر خوار بچے بھی شامل ہیں، ہلاک ہوگئے۔تاہم اب یہ اطلاع آ رہی ہے 242 مسافروں میں سے ایک 38 سالہ مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا جس کی شناخت رمیش کے نام سے ہوئی۔ رمیش کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ایک مسافر کے زندہ بچ جانے کو ایک معجزہ قرار دیا۔زندہ بچ جانے والے واحد مسافر رمیش کے اہل خانہ کو خبر ملی تو وہ فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، اسپتال میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ زندہ بچ جانے والا مسافر پچھلی سیٹوں پر بیٹھا تھا اور جب طیارہ ہاسٹل کی چھت پر گرا تو جہاں مسافر بیٹھا وہ حصہ جلنے سے رہ گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایران کا صیہونی ریاست اسرائیل پر جوابی وار، سینکڑوں میزائل داغ دئیے

ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل کو بھرپور جواب دینے کا اعلان

ایران نے اسرائیل پر 150میزائل داغ دئیے، ایرانی میڈیا

ایران کا فیصلہ کن جواب دشمن کو اس کے احمقانہ اقدام پر پشیمان کر دے گا، ایرانی صدر

طیارہ حادثہ: اہلیہ کی آخری خواہش پوری کرنے لندن سے انڈیا آنے والا شخص واپس نہ جا سکا

ایران معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے، صدر ٹرمپ

مارکو روبیو کی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خلاف ایران کو تنبیہ

ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادے بھی اسرائیلی حملے میں شہید

اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیب اور تبریز ایئرپورٹ پر بڑا حملہ

ایران کا اسرائیل پر جوابی بیلسٹک میزائل حملہ: تل ابیب میں متعدد عمارتوں کو نقصان، 40 افراد زخمی

ایران کا اسرائیل پر جوابی بیلسٹک میزائل حملہ: تل ابیب میں متعدد عمارتوں کو نقصان، کم از کم 30 افراد زخمی

ایران کا اسرائیل پر جوابی بیلسٹک میزائل حملہ: تل ابیب میں ہنگامی سائرن کی آوازیں اور عمارتوں کے قریب دھوئیں کے بادل

ایران کا اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ: تل ابیب میں ہنگامی سائرن کی آوازیں اور عمارتوں کے قریب دھوئیں کے بادل

اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، ایران کا اعلیٰ عسکری قیادت کی ہلاکتوں کے ’انتقام‘ کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی