میٹا کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ خیزقدم


انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے حیران کن صلاحیتوں کے حامل نئے اے آئی ماڈل کو پیش کردیا جو کہ کشش ثقل کو بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وی-جیپا 2 نامی اے آئی ماڈل کا مقصد روبوٹس اور خودکار گاڑیوں جیسی ٹیکنالوجی کو مزید اسمارٹ بنانا ہے تاکہ وہ انسانوں کی طرح خود بخود ماحول سے ہی سیکھ سکیں۔میٹا کی جانب سے جاری کیا گیا جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل کمپیوٹرائزڈ مشینوں کو ایسی صلاحیت فراہم کرے گا کہ وہ خود بخود حقیقی دنیا کے مسائل اور چیلنجز کو سمجھ سکیں گی۔میٹا کے مطابق، ویڈیو جوائنٹ ایمبیڈنگ پریڈکٹیو آرکیٹیکچر 2 (وے جیپا 2) نامی مذکورہ اوپن سورس ماڈل کو کشش ثقل (gravity) اور آبجیکٹ پرمیننس (کسی شے کے نظر سے اوجھل ہونے کے باوجود اس کے وجود کا تصور) جیسی چیزوں کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔میٹا کا دعویٰ ہے کہ اس کا مذکورہ ماڈل یہ بھی بتانے اور سمجھانے کا صلاحیت رکھتا ہے کہ اگر کسی ٹیبل پر گیند کو پھینکا جائے تو ماڈل یہ بتائے گا کہ گیند کس سائیڈ سے گرے گا اور ایسا کیوں ہوگا؟کمپنی کے مطابق مذکورہ اے آئی ماڈل چیزوں کی حرکت کو سمجھنے سمیت ان کی حرکتوں کی سائنسی دلیل بھی پیش کرے گا اور یہ ماڈل انسانی ذہانت کے قریب ترین ماڈل ہے۔میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل خودکار گاڑیوں اور روبوٹس جیسے آلات کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے انہیں ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تربیت دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔مذکورہ اے آئی ماڈل عام انسانوں کے استعمال کے لیے نہیں ہے، اس ماڈل کے ذریعے کمپنیاں اور ادارے مشینیں، روبوٹس اور خود کار گاڑیوں میں بہتری لا سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

میٹا کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ خیزقدم

ترکی کا انڈونیشیا کو 48 ’ففتھ جنریشن‘ لڑاکا طیارے برآمد کرنے کا اعلان: ترک ساختہ ’کان‘ طیارے کی خصوصیات کیا ہیں؟

ٹریفک کے لیے بنایا گیا ’90 ڈگری موڑ والا پُل‘ اور سوشل میڈیا پر تبصرے: ’یہ پُل تو منصوعی ذہانت بھی نہیں بنا سکی‘

خلا کے رازوں کو سمجھنے میں ناسا کی مدد کرنے والے عماد پراچہ: ’جب پتا چلا کہ روسی زبان جاننا ضروری ہے تو تین سال میں سیکھ لی‘

میٹا کی ’سُپر انٹیلی جنس‘ کیا ہے؟

پندرہ سالہ جواد خان جن کی موت کے بعد پانچ لوگوں کو نئی زندگی ملی: ’فیصلہ کیا کہ اپنے بیٹے کو ہمیشہ زندہ رکھوں گا‘

چیٹ جی پی ٹی کی سروس معطل، صارفین پریشان

شاہی ریاست ’ماناودر‘ کے پاکستان سے الحاق کا تنازع اور اس کے آخری حکمران کے پاکستان میں گزرے دنوں کی داستان

شاہی ریاست ’مانودر‘ کے پاکستان سے الحاق کا تنازع اور اس کے آخری حکمران کے پاکستان میں گزرے دنوں کی داستان

’تیز رفتار اور ڈرائیور کا خرچہ بھی صفر‘: چین میں بغیر ڈرائیور چلنے والے ٹرک جو انقلاب برپا کر سکتے ہیں

’چین کی پاکستان کو جے 35 طیاروں کی پیشکش‘: فضاؤں پر حکمرانی کرنے والے ’خاموش قاتل‘ ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس میں خاص کیا ہے؟

’لافنگ گیس‘ کی لت: ’وہ اپنی ٹانگیں بھی نہیں ہِلا پا رہی تھی‘

’لافنگ گیس‘ کی لت: نوجوانوں میں مقبول ہنسانے والی گیس جس نے کئی جانیں لے لیں

قربانی کا گوشت کتنے دن تک فریج میں رکھ کر کھانا صحت کے لیے خطرہ نہیں بنتا

لافنگ گیس: عام ملنے والا وہ کیسپول جس کی لت نوجوانوں میں موت کی شرح بڑھا رہی ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی