
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں 1 تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا اضافے دیکھنے میں آیا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4023 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 7 روپے ہوگئی ہے.
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 3417 ڈالر فی اونس ہے