گھڑ سواری اور کبوتر بازی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور کیا شوق رکھتے ہیں؟


صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے کی ذمہ داریوں اور سیاسی مصروفیات کے باوجود اپنی نجی زندگی بالخصوص پسندیدہ مشغلوں کے لیے وقت ضرور نکال لیتے ہیں۔سیاست کے علاوہ علی امین گنڈا پور کو نہ صرف اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کا مہنگا شوق ہے بلکہ کبوتر بازی بھی ان کا پسندیدہ مشغلہ رہ چکا ہے۔علی امین گنڈا پور نے صوبے کا چیف ایکزیگٹیو بننے کے بعد بھی اپنے شوق کو زندہ رکھا اور اعلیٰ نسل کے کبوتروں کے لیے سی ایم ہاؤس میں ایک پنجرہ مختص کر دیا جہاں پر دیگر پرندے بھی رکھے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز احمد مغل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بننے سے پہلے علی امین گنڈا پور نے گھوڑے پال رکھے تھے اور بہت سے پرندے بھی رکھے ہوئے تھے، انہیں کبوتر بہت پسند ہیں اسی لیے آج بھی انہوں نے مختلف نسل کے کبوتر پال رکھے ہیں۔ فراز احمد مغل کے مطابق ’سی ایم ہاؤس میں پہلے سے پنجرے سے موجود تھے جن میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پرندے رکھے گئے ہیں۔ وہ اکثر یوٹیوب پر پرندے دیکھ کر انہیں خریدنے کی ہدایت کرتے ہیں۔‘ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ جب بھی پنجروں کے قریب سے گزرتے ہیں تو ان کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بننے سے پہلے علی امین گنڈا پورکو بہت سے شوق تھے مگر اب ذمہ داریوں کی وجہ سے وہ وقت نہیں نکال پاتے۔وزیراعلیٰ کی پسندیدہ خوراک ترجمان کے مطابق علی امین گنڈا پور خوش خوراک نہیں بلکہ جو ان کے سامنے آتا ہے وہ کھا لیتے ہیں اور اگر کام کی وجہ سے کھانا کھانے کا موقع نہ ملے تو وہ گزارا کرلیتے ہیں۔ ان کے مطابق ’وزیراعلیٰ نے کبھی اچھے کھانے کی فرمائش نہیں کی، اگر سفر کے دوران جو کھانا دستیاب ہوا وہ اپنے ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کھاتے ہیں۔‘ وزیراعلیٰ ڈی آئی خان سے ذاتی ملازمین کی فوج کیوں لائے؟ گرلز میڈیکل کالج گومل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ کبوتر باز ان کا پسندیدہ شوق رہ چکا ہے (فوٹو: سکرین گریب)وزیراعلی علی امین گنڈا پور اپنے آبائی حلقے ڈی آئی جان سے 70 سے زائد نوکروں کی فوج لے کر پشاور آئے ہیں جس پر سیاسی مخالفین کا الزام ہے کہ ان کو خزانے کے پیسوں سے تنخواہیں دی جارہی ہیں، تاہم ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ڈی آئی خان میں وزیراعلیٰ کے حلقے سے لوگ ان کی محبت میں پشاور آئے ہیں اور ان کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے دعویI کیا کہ ڈی آئی خان سے آیا ہوا کوئی ملازم تنخواہ نہیں لیتا بلکہ وہ اپنے خرچے پر وزیراعلیٰ کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔خیال رہے کہ ڈی آئی خان کے گرلز میڈیکل کالج گومل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ کبوتر باز ان کا پسندیدہ شوق رہ چکا ہے۔واضح رہے کہ پشاور میں گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے گھوڑے نے بھی حصہ لیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: حملے میں جان بوجھ کر یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیرِاعظم

ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک، ایبٹ آباد پولیس کا دعویٰ

پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ میں 9 ویں پیرنٹس ڈے کی پروقار تقریب

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹر ویز بند، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ

آزادی یا موت، جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا، سہیل آفریدی

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

نادرا کا فیملی ٹری مزید محفوظ بنانے کیلیے نیا اقدام

’اینٹی ڈرون اسلحہ سٹور میں محفوظ ہے‘: پاکستان میں تیار کردہ جیمنگ گن کی شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کی افواہ اور خیبر پختونخوا پولیس کی وضاحت

دہشت گرد اکاؤنٹس: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قوانین پر عملدرآمد کا الٹی میٹم

’سیکرٹ تھروٹلنگ:‘ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ایلون مسک سے شکوہ کیوں کر رہی ہیں؟

سندھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ’ڈی ایس پی جوڑا‘، جس نے ہسپتال کے آئی سی یو میں شادی کی سالگرہ منائی

واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات: این سی سی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

وکلا کی فیسوں کیلیے پی ٹی آئی کی پارلیمانی ارکان اور ٹکٹ ہولڈرز سے مالی تعاون کی اپیل

امریکہ کی براؤن ہونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور تاحال گرفتار نہ ہو سکا: حکام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی