اس کو بیگ پر لٹکا کر گھوم رہی ہیں، یہ بدقسمتی۔۔ مشی خان نے لیبوبو گڑیا کے ٹرینڈ سے متعلق کیا خوفناک انکشاف کردیا؟


"یہ جو لیبُوبو کا ٹرینڈ ہے، جسے لوگ اسٹیٹس سمبل سمجھ رہے ہیں، یہ دراصل ایک نحوست ہے۔ کچھ لوگوں نے یہ گڑیا منگوائی ہے، کسی کو اصلی ملی کسی کو نقلی، اور اب لوگ اسے بیگز پر لٹکانا شروع ہو گئے ہیں۔ خدا کا واسطہ ہے، اس گڑیا کی شکل دیکھی ہے؟ نوکیلے، خطرناک دانت ہیں، بہت ہی بدصورت اور شرارتی دکھتی ہے۔ ایسی چیزوں کو منحوس اور منفی توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اسے اپنے ساتھ رکھنا بدقسمتی لا سکتا ہے۔ میں تو یہ گڑیا مفت بھی ملے تو اپنے بیگ پر نہ لٹکاؤں۔ یہ سمجھیں کہ یہ ٹرینڈ کہاں سے آیا ہے۔ ایسی بدشکل چیزوں پر پیسہ ضائع نہ کریں۔ لیبُوبو جیسی بدصورت اور بےہودہ گڑیاؤں سے بچیں!" مشی خان پاکستانی اداکارہ اور معروف میزبان مشی خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، اس بار ان کا نشانہ بنی ہے نئی وائرل ہونے والی Labubu Doll، جو حالیہ دنوں میں جنریشن الفا اور زِی میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ یہ گڑیا اپنے عجیب و غریب، شرارتی انداز اور خوفناک چہرے کے سبب عام گڑیاؤں جیسی مقبولیت تو حاصل نہیں کر سکی، مگر پھر بھی اسے فیشن اور اسٹیٹس سمبل کے طور پر اپنایا جا رہا ہے۔ Labubu دراصل چینی کمپنی Pop Mart کا پراڈکٹ ہے، اور اس کی اصل گڑیاں مہنگی اور محدود ایڈیشنز میں دستیاب ہوتی ہیں، جن کی قیمتیں سات ہزار سے پینتیس ہزار روپے تک جا سکتی ہیں۔ مگر مارکیٹ میں اب اس کے سستے اور نقلی ورژن بھی عام ہو چکے ہیں، جنہیں نوجوان اپنے بیگز اور گھروں کی زینت بنا رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2) مگر مشی خان نے Labubu کے خلاف نہ صرف سخت الفاظ استعمال کیے بلکہ اسے منفی توانائی کا ذریعہ بھی قرار دیا۔ ان کے مطابق ایسی گڑیائیں انسان کی زندگی میں نحوست، بدشگونی اور بُری روحوں کو دعوت دیتی ہیں۔ مشی خان کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ تو شیطانی گڑیا ہے"، دوسرے نے کہا، "یہ تو دجالی گڑیا لگتی ہے"۔ ایک اور صارف نے مشی خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، "مجھے تو Labubu کے بارے میں آپ کی ویڈیو سے ہی پتا چلا، واقعی ڈراؤنی چیز ہے"۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

پاک بھارت کشیدگی پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک ہونے پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

ہانیہ عامر کے ساتھ فلم، دلجیت دوسانجھ کو ’بارڈر ٹو‘ سے واقعی نکال دیا گیا؟

میری توبہ جو آئندہ.. سونا لاد کر گھومنے والے کاشف ضمیر نے پولیس کے سامنے کان پکڑ لیے ! ویڈیو

جس گانے سے مشہور ہوئی وہ اب۔۔ مفتی طارق مسعود بھی شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر بول پڑے ! بیان میں کیا کہا؟

لینس نہیں لگائے، قدرتی خوبصورتی ہے۔۔ شادی میں کتنے کروڑ خرچ کیے؟ حسین ترین نے ٹرولرز سے اپیل کردی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی