پاکستانی ہارر فلم چینی فیسٹیول پر مدعو کر لی گئی


چائنا فلم ایڈمنسٹریشن اور چونگچنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے اشتراک سے منعقدہ فلم فیسٹیول میں پاکستانی سنیما کی معروف ہارر فلم ’دیمک‘ کو اہم اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ فلم کو شنگھائی تعاون تنظیم  فلم فیسٹیول 2025 میں باضابطہ طور پر شرکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیسٹیول 3 سے 7 جولائی 2025 تک یونگچوان، چونگچنگ، چین میں منعقد ہو گا، جس کی میزبانی چین شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت کر رہا ہے۔فیسٹیول کا مقصد خطے کی 10 رکن ریاستوں اور 2 مبصر ممالک کے درمیان ثقافتی روابط اور فلمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔فلم ’دیمک‘ کو اس فیسٹیول میں خطے کی دیگر فلموں کے ساتھ پیش کیا جائے گا جہاں فلمی نمائشوں، مقابلوں اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔یہ فیسٹیول چائنا فلم ایڈمنسٹریشن اور چونگچنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔فلم کے ہدایت کار رافع راشدی کو اس فیسٹیول میں خصوصی طور شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔رافع راشدی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ فلم ’دیمک‘ کو ایک عالمی پلیٹ فارم پر پاکستانی سنیما کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔جنوبی ایشیائی داستانوں اور وحشت پر مبنی کہانیوں کو جس طرح سے عالمی پزیرائی مل رہی ہے، وہ اس انتخاب کا ثبوت ہے۔’مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ‘ کے تحت پاکستان بھر میں ریلیز کی جانے والی فلم ’دیمک‘ ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب بین الاقوامی فلمی میلوں میں بھی شاندار پزیرائی حاصل کر رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اپنی زبان پر قابو رکھنا سیکھیں۔۔ زرنش خان نے تنقید پر بلبلاتی نادیہ خان کو شیشہ دکھاتے ہوئے کیا کچھ سنا ڈالا؟

خود کو کاجول کی بیٹی سمجھ رہی ہے۔۔ ندا یاسر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے ! لوگوں نے گھمنڈی کیوں قرار دے دیا؟

نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

لنگر بھی کیمرے کے سامنے بانٹنا ہے۔۔ ریشم اور میرا کی غریبوں میں کھانا بانٹتے ویڈیو ! لوگ پھر بھی تنقید سے باز نہ آئے

سوتن کو بد دعا نہیں دی بلکہ۔۔ شادی کے 18 برس بعد شوہر کی دوسری شادی ! سلمیٰ طفر کی زندگی کے ان کہے دکھ

آپکو گھر والوں نے تمیز نہیں سکھائی تو۔۔ محلے والے عورت بنا ڈالا ! نادیہ خان نے تنقید کرنے والوں کو کیا دھمکی دے دی؟ ویڈیو

بیبی آئل، منشیات سے بھرا گوچی بیگ اور ’وفاداری کا امتحان‘: امریکی گلوکار ’ڈڈی‘ کی سیکس پارٹیوں میں ان کے عملے نے کیا کچھ دیکھا

اداکارہ زارا ترین کا یکطرفہ محبت سے متعلق بڑا انکشاف

کیا آپ ان دو کیوٹ سی بہنوں کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنی بڑی اداکارہ بنیں گی

جنات نے ثاقب ثمیر کو کیا پیغام دیا؟ اداکار کا خوفناک انکشاف

پاک بھارت کشیدگی پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت میں فنکاروں کے اکاؤنٹس بلاک ہونے پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

ہانیہ عامر کے ساتھ فلم، دلجیت دوسانجھ کو ’بارڈر ٹو‘ سے واقعی نکال دیا گیا؟

میری توبہ جو آئندہ.. سونا لاد کر گھومنے والے کاشف ضمیر نے پولیس کے سامنے کان پکڑ لیے ! ویڈیو

جس گانے سے مشہور ہوئی وہ اب۔۔ مفتی طارق مسعود بھی شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر بول پڑے ! بیان میں کیا کہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی