سالانہ 276 ارب کی بجلی چوری، غریب ہی نہیں بڑی کمپنیاں بھی ملوث ہیں: اویس لغاری


وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں سالانہ 276 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے تصحیح کی کہ سوشل میڈیا پر ایسی چیزیں ایسی اطلاعات چل رہی ہیں کہ سالانہ 500 ارب کی روپے بجلی چوری ہوتی ہے۔ان کے مطابق ایسا نہیں ہے بلکہ صحیح ہندسہ 276 ارب روپے ہے اور اس پر بھی کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور صورت حال میں تاریخی بہتری آئی ہے۔ان کے مطابق ’پچھلے برس ہونے والے پانچ سو اکیانوے ارب کے نقصان میں ایک سو اکیانوے ارب روپے کی کمی کی ہے اور اب یہ ہندسہ تین سو ننانوے ارب پر آ گیا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹارگٹ پورا کرنا ہمارے لیے لازم نہیں تھا مگر پھر بھی بھرپور کوششیں کی گئیں۔ان کے بقول ٹارگٹ ایک سال کے دوران 100 ارب کے نقصانات کو کم کرنا تھا تاہم ایک سال سے کم وقت میں ہی ایک سو اکیانوے ارب روپے بچانے سے بوجھ میں کافی کمی آئی ہے۔انہوں نے لاسز کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے دو پارٹس ہوتے ہیں، پہلے میں لوگوں کو بل بھجوائے جاتے ہیں مگر ریکوری نہیں ہوتی، اس کو ریکوری لاس کہا جاتا ہے۔دوسری قسم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بجلی استعمال کر رہے ہیں لیکن بل نہیں دیتے اور اسی کو بجلی چوری کہتے ہیں۔ان کے مطابق کوشش کی جا رہی ہے کہ بجلی چوری کے پورے نظام کو ڈس منٹل کیا جائے۔انہوں نے بجلی چوری کے حوالے سے کہا کہ یہ کام صرف غریب لوگ نہیں کرتے بلکہ بڑی بڑی صنعتیں بھی ایسا کر رہی ہیں۔ان کے مطابق ’ان میں فرنس آئل، سٹیل پلانٹس اور دوسرے کام شامل ہیں، جو کسی نئی جگہ جا کر کاروبار شروع کرتے ہیں اور میٹر ٹمپرنگ بھی کرتے ہیں۔‘انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور اس کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت کی بجلی چوری کے خلاف کارکردگی کے حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ بھی چلائی، جس میں حکومتی اقدامات کی تفصیل بتائی گئی تھی اور بجلی چوروں کو بھی خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ایسی سرگرمیاں کرنے سے باز رہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’روزگار کی نئی منزل،‘ ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ورکرز بیلاروس جائیں گے

مقررہ وقت سے پہلے پاسپورٹ فراہمی کا حکومتی دعویٰ، اوورسیز پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک

سیالکوٹ کے عبداللہ کی لاش ’21 دن کی مسلسل تلاش‘ کے بعد دریائے سوات سے کیسے ملی؟

مون سون بارشیں، 25 جولائی تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال کا امکان

نئے ٹیکس کے خلاف ہڑتال، کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں کاروباری مراکز بند

ٹیکس قوانین کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں کاروباری مراکز بند

’پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے دوران پانچ طیارے گرائے گئے‘: امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ اور کانگریس کا مودی سے سوال

توہینِ مذہب کے مقدمات درج کروانے والا مبینہ گینگ اور ’ایمان‘ نامی پُراسرار کردار: اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکمنامے میں کیا ہے؟

توہینِ مذہب کے مقدمات درج کروانے والا مبینہ گینگ اور 'ایمان' نامی پُراسرار کردار: اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکمنامے میں کیا ہے؟

’لاؤ لشکر کے ساتھ‘ زیادتی کا شکار خواتین کے گھروں کا دورہ، حنا پرویز بٹ تنقید کی زد میں

ٹھٹھہ میں ملیریا کی وجہ سے جینا دوبھر: ’ہمارے پاس کھانا لینے کے پیسے نہیں تو دوا کیسے خریدیں‘

توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے میں کیا ہے؟

’نمونوں میں کوئی نشہ آور یا زہریلی چیز نہیں پائی گئی‘: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے جڑے اہم سوالوں کے جواب

سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے کانسٹیبل حیدر علی: چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی جسے ’پولیس یونیفارم کا اتنا جنون تھا کہ رات کو بھی پہنے رکھتا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی