چائے پیئیں اور شیر کے بچوں سے گلے ملیں، چینی ریسٹورنٹ کی پیش کش تنقید کی زد میں


چین میں ایک ریسٹورنٹ اپنے گاہکوں کو دوپہر کی چائے کے ساتھ اب شیر کے بچوں کے ساتھ گلے ملنے اور اُن کے ساتھ تصویریں بنانے کی پیش کش بھی کر رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ آفر چین کے شمالی صوبے شانزی میں واقع ایک ریستوران نے کی ہے جس نے بہت جلد لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔تاہم دوسری جانب جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے ریسٹورنٹ کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہکوں نے چین کے وی چیٹ اور وائبو جیسے پلیٹ فارمز پر شیروں کے بچوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔تائی یوان شہر کے وان ہوئی ریستوران نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کے چینی ورژن ڈوین پر شیر کے بچوں کے علاوہ لاما، کچھوے اور ہرن کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔چین کے سرکاری اخبار ’شنگھائی ڈیلی‘ نے وی چیٹ پر اپنے آفیشل پیج پر بتایا کہ جون میں کھلنے والے ریسٹورنٹ ’وان ہوئی‘ جانوروں کے ساتھ گھومنے پھرنے اور تصویریں بنوانے کے خواہش مند گاہکوں کو روزانہ 1078 یوآن (150 ڈالر) کے حساب سے 20 ٹکٹیں فروخت کرتا ہے۔انگریزی اخبار کا مزید کہنا تھا کہ ’ریسٹورنٹ کی اس سروس نے اِس کی قانونی حیثیت اور جانوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔‘روئٹرز نے اس حوالے سے وان ہوئی ریسٹورنٹ کے ساتھ رابطہ کر کے انتظامیہ کا موقف جاننے کی کوشش کی تاہم بات نہ وہ سکی۔ریستوران کی اس پیش کش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ بھی جاری ہے، زیادہ تر صارفین نے اس پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ’یہ منصوبہ خطرناک ہے اور جانوروں کے لیے اچھا نہیں ہے۔‘ایک ہوٹل کی سرخ پانڈوں کے ذریعے شروع کی گئی ’ویک اپ سروس‘ کو بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا (فائل فوٹو: این بی سی)وائبو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ امیروں کے لیے ہے کہ وہ شیروں کے بچوں کے ساتھ کھیلیں، عام شہری تو صرف چائے کا بِل بھی برداشت نہیں کر سکتے۔‘ایک اور صارف نے حکام کو اس سلسلے میں کارروائی کرنے کے لیے کہا کہ متعلقہ محکموں کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ایشو اس وقت سامنے آیا جب حکام نے جُون میں ایک ہوٹل میں سُرخ پانڈوں کے ذریعے شروع کی گئی ’ویک اپ سروس‘ کے معاملے کی تحقیقات کی تھیں۔شونگ کنگ کے جنوب مغربی علاقے میں ایک ہوٹل نے اپنے گاہکوں کو بستروں سے سُرخ پانڈوں کے ذریعے جگانے کی ایک سروس شروع کی تھی۔اس سروس کے تحت ہوٹل میں مقیم گاہک اِن پانڈوں کے ساتھ نہ صرف تصاویر بنوا سکتے تھے بلکہ انہیں کچھ کِھلا پِلا بھی سکتے تھے۔جب بچوں کی سُرخ پانڈوں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہوئیں تو ہر طرف سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔جانوروں کے حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے معدومیت کا شکار پانڈوں کے ساتھ ہوٹل انتظامیہ کے اس عمل پر حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔اس کے بعد حکام نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور اب یہ ہوٹل یہ سروس فراہم نہیں کر رہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’کم لاگت بہتر کوالٹی‘، نیٹ فلکس کا سائنس فکشن سیریز میں پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال

ڈیڈ سی، دنیا کا پُراسرار و حیرت انگیز سمندر جس میں کوئی ڈوب نہیں سکتا

’پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے دوران پانچ طیارے گرائے گئے‘: امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ اور کانگریس کا مودی سے سوال

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انڈین نژاد شہریوں کا گینگ گرفتار، عمرقید کا سامنا

پاکستان انڈیا تنازع کے دوران پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے، صدر ٹرمپ

پاکستان انڈیا تنازع کے دوران پانچ طیارے مار گرائے گئے، صدر ٹرمپ

میرا خیال ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے تنازعے میں پانچ طیارے گرائے گئے تھے، صدر ٹرمپ

چائے پیئیں اور شیر کے بچوں سے گلے ملیں، چینی ریسٹورنٹ کی پیش کش تنقید کی زد میں

روسی فوجیوں کو قتل کرو اور پوائنٹس کماؤ: یوکرین کی نئی سکیم جس نے خون ریز جنگ کو کسی گیم میں تبدیل کر دیا

’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلوئنسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟

’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلونسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟

دس ماہ بعد کابل کے لیے دوسری پرواز، مزید 81 افغان شہری جرمنی سے بے دخل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن اور ہاتھوں پر نیل، ’بیماری خطرناک نہیں‘

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

روس سے سستے تیل کی درآمد اور ٹرمپ کی دھمکی: کیا انڈیا امریکی دباؤ میں اپنے پرانے اتحادی سے تجارت روک سکتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی