میرا خیال ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے تنازعے میں پانچ طیارے گرائے گئے تھے، صدر ٹرمپ


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعے کے دوران پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے تھے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں اپریل کے دوران سیاحوں پر حملے کے بعد پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ ایک محدود جنگ مئی کے اوائل میں ہوئی جس کا سیزفائر کے ذریعے اختتام ہوا۔صدر ٹرمپ نے اپنی جماعت ری پبلکن کے قانون سازوں کے ساتھ عشائیے کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں پاکستان اور انڈیا کی جنگ میں پانچ طیارے گرنے کا ذکر کرتے ہوئے یہ واضح نہیں کیا کہ کس فریق کے جیٹ گرے تھے۔تفصیل میں جائے بغیر امریکی صدر نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’درحقیقت فضا میں طیارے مار گرائے گئے۔ پانچ، پانچ، چار یا پانچ، لیکں میرا خیال ہے کہ حقیقت میں پانچ جیٹ مار گرائے گئے تھے۔‘پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائی لڑائی میں انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے۔ انڈین فوج کے ایک جنرل نے مئی کے آخر میں کہا تھا کہ انہوں نے فضائی لڑائی میں نقصان اٹھانے کے بعد حکمت عملی تبدیل کی اور تین دن بعد جنگ بندی کا اعلان ہونے سے پہلے سبقت حاصل کی۔انڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے ’چند طیارے‘ مار گرائے ہیں۔ اسلام آباد نے طیاروں کے کسی نقصان کی تردید کی لیکن تسلیم کیا کہ اس کے فضائی اڈوں کو نقصان پہنچا۔امریکی صدر ٹرمپ نے متعدد بار انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ لیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیزفائر کا اعلان انہوں نے 10 مئی کو واشنگٹن کی طرف سے دونوں فریقوں کے ساتھ بات چیت کے بعد سوشل میڈیا پر کیا تھا۔انڈیا نے صدر ٹرمپ کے ان دعوؤں سے اختلاف کیا کہ جنگ بندی اُن کی مداخلت اور تجارتی مذاکرات کو ختم کرنے کی دھمکیوں کا نتیجہ ہے۔انڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے ’چند طیارے‘ مار گرائے ہیں۔ فوٹو: اے پیانڈیا کا مؤقف یہ رہا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کو اپنے مسائل براہ راست حل کرنے چاہییں اور اس میں باہر کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ایشیا میں چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے واشنگٹن کی کوششوں میں انڈیا ایک بڑھتا ہوا امریکی شراکت دار ہے، جبکہ پاکستان امریکہ کا اتحادی ہے۔انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں اپریل میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان دہائیوں پرانی دشمنی کی تازہ ترین کشیدگی بڑھ کر شدید لڑائی میں تبدیل ہوئی۔نئی دہلی نے پہلگام میں حملے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا۔ پاکستان نے واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔امریکہ نے کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کی مذمت کی لیکن براہ راست اسلام آباد پر الزام نہیں لگایا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’کم لاگت بہتر کوالٹی‘، نیٹ فلکس کا سائنس فکشن سیریز میں پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال

ڈیڈ سی، دنیا کا پُراسرار و حیرت انگیز سمندر جس میں کوئی ڈوب نہیں سکتا

’پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے دوران پانچ طیارے گرائے گئے‘: امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ اور کانگریس کا مودی سے سوال

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انڈین نژاد شہریوں کا گینگ گرفتار، عمرقید کا سامنا

پاکستان انڈیا تنازع کے دوران پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے، صدر ٹرمپ

پاکستان انڈیا تنازع کے دوران پانچ طیارے مار گرائے گئے، صدر ٹرمپ

میرا خیال ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے تنازعے میں پانچ طیارے گرائے گئے تھے، صدر ٹرمپ

چائے پیئیں اور شیر کے بچوں سے گلے ملیں، چینی ریسٹورنٹ کی پیش کش تنقید کی زد میں

روسی فوجیوں کو قتل کرو اور پوائنٹس کماؤ: یوکرین کی نئی سکیم جس نے خون ریز جنگ کو کسی گیم میں تبدیل کر دیا

’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلوئنسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟

’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلونسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟

دس ماہ بعد کابل کے لیے دوسری پرواز، مزید 81 افغان شہری جرمنی سے بے دخل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن اور ہاتھوں پر نیل، ’بیماری خطرناک نہیں‘

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

روس سے سستے تیل کی درآمد اور ٹرمپ کی دھمکی: کیا انڈیا امریکی دباؤ میں اپنے پرانے اتحادی سے تجارت روک سکتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی