امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انڈین نژاد شہریوں کا گینگ گرفتار، عمرقید کا سامنا


امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گرفتار آٹھ انڈین نژاد شہریوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں اور ان میں سے بعض کو عمرقید کی سزا ہو سکتی ہے۔انڈیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے امریکی محکموں کے حکام نے جمعے کو کیلیفورنیا میں اس حوالے سے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں۔گرفتار انڈین شہریوں پر اغوا اور پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔سان جوکوئن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی رون فریٹاس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’پہلی دو شکایات میں ہم نے منپریت سنگھ رندھاوا، سربجیت سنگھ، گرتاج سنگھ، امرت پال سنگھ، پاوتر سنگھ اور وشال پر اغوا، تشدد، بھتہ خوری، گواہوں کو ڈرانے دھمکانے اور اسلحے کے استعمال کی فردِ جرم تیار کی ہے۔ ان الزامات کی بنیاد پر وہ عمر قید کا سامنا کر رہے ہیں۔‘انہوں نے تصدیق کی کہ آٹھ ملزمان میں سے دلپریت سنگھ اور ارشپریت سنگھ سمیت 5 افراد کو ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق الزامات کا سامنا ہے۔سان جوکوئن کاؤنٹی پولیس کے ترجمان نے ہندوستان ٹائمز کو تصدیق کی کہ گرفتار کیے گئے تمام 8 افراد انڈین نژاد ہیں۔ ان افراد کو 11 جولائی کو ایک مربوط آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جس میں مقامی ایجنسیوں کے ساتھ امیگریشن حکام اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن بھی شامل تھے۔امریکی قانون نافذ کرنے والے محکموں کی تحقیقات کا کلیدی ہدف پاوتر سنگھ تھا، جو پرتشدد جرائم کی وجہ سے انڈیا میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریڈار پر رہا ہے۔ سان جوکوئن کاؤنٹی کے شیرف پیٹرک وِتھرو نے کہا کہ سنگھ کو ایک گینگ کا لیڈر سمجھا جاتا ہے جسے پاوِتر مانجھا گینگ (پی ایم جی) کے نام سے پکارا جاتا ہے۔مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ان افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ملزمان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے ایک متاثرہ شخص نے ان کے ٹھکانے کی نشاندہی کی۔ 19 جون کو متاثرہ شخص کو ملزمان نے انڈین کمیونٹی سے متعلق معلومات کے لیے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔گرفتار انڈین شہریوں پر اغوا اور پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پیمتاثرہ شخص کی اطلاع پر کارروائی کے بعد گزشتہ جمعے کو گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے بندوقیں، ایک اسالٹ رائفل، سینکڑوں گولیاں اور 15 ہزار ڈالر نقد قبضے میں لیے گئے۔گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے اگلی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انڈین کمیونٹی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ ان گروہوں کے بارے میں مزید معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ شیرف وِتھرو نے گینگ کے دیگر ارکان کو بھی خبردار کیا کہ پولیس ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔سان جوکوئن کاؤنٹی پولیس نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’یہ گرفتاریاں ایف بی آئی کے سمر ہیٹ اقدام کا حصہ تھیں۔ یہ ایک ملک گیر آپریشن ہے جس میں پرتشدد مجرموں اور گینگ کے ارکان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ہماری کمیونٹیز کو دہشت زدہ کرتے ہیں۔‘رواں سال اپریل میں امریکی قانون نافذ کرنے والے حکام نے کیلیفورنیا میں ممنوعہ ببر خالصہ انٹرنیشنل کے ایک کارکن ہیپی پاسیا کو گرفتار کیا تھا۔ پاسیا پر انڈیا میں ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر دستی بم حملوں اور بھتہ خوری میں کلیدی کردار ادا کرنے کا الزام تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’کم لاگت بہتر کوالٹی‘، نیٹ فلکس کا سائنس فکشن سیریز میں پہلی مرتبہ اے آئی کا استعمال

ڈیڈ سی، دنیا کا پُراسرار و حیرت انگیز سمندر جس میں کوئی ڈوب نہیں سکتا

’پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے دوران پانچ طیارے گرائے گئے‘: امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ اور کانگریس کا مودی سے سوال

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انڈین نژاد شہریوں کا گینگ گرفتار، عمرقید کا سامنا

پاکستان انڈیا تنازع کے دوران پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے، صدر ٹرمپ

پاکستان انڈیا تنازع کے دوران پانچ طیارے مار گرائے گئے، صدر ٹرمپ

میرا خیال ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے تنازعے میں پانچ طیارے گرائے گئے تھے، صدر ٹرمپ

چائے پیئیں اور شیر کے بچوں سے گلے ملیں، چینی ریسٹورنٹ کی پیش کش تنقید کی زد میں

روسی فوجیوں کو قتل کرو اور پوائنٹس کماؤ: یوکرین کی نئی سکیم جس نے خون ریز جنگ کو کسی گیم میں تبدیل کر دیا

’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلوئنسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟

’فُل ٹائم کلر، پارٹ ٹائم انفلونسر‘، ہسپتال میں گھس کر قتل کرنے والے توصیف بادشاہ کون ہیں؟

دس ماہ بعد کابل کے لیے دوسری پرواز، مزید 81 افغان شہری جرمنی سے بے دخل

صدر ٹرمپ کے پاؤں پر سوجن اور ہاتھوں پر نیل، ’بیماری خطرناک نہیں‘

انڈیا کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد ہلاک

روس سے سستے تیل کی درآمد اور ٹرمپ کی دھمکی: کیا انڈیا امریکی دباؤ میں اپنے پرانے اتحادی سے تجارت روک سکتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی