
گورنر سندھ حیدرآباد دورے پر پہنچے جہاں انھوں نے حیدرآباد کی مشہور کلاتھ مارکیٹ نزد سٹی کالج کا بھی دورہ کیا، مارکیٹ میں شہریوں سے ملاقات کی اور گھل مل گئے، اس موقع پر انھوں نے عوام کے مسائل سنے اور فوری احکامات بھی جاری کیے۔عوام نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان پا کر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔