میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ مستعفی


BBCجمعے کو کمپنی نے ایکس پر بتایا کہ سی ای او اینڈی بائرن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہےکسی کمپنی کا اپنے سربراہ کو چھٹی پر بھیج دینا شاید اتنی بڑی بات نہ ہو۔ مگر ایسا کسی کنسرٹ کے دوران کوئی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کیا گیا ہو، یہ آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہو گا۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیک کمپنی ایسٹرونومر کا کہنا ہے کہ ایک کنسرٹ میں ایک خاتون ساتھی کارکن کو گلے لگاتے ہوئے وائرل ویڈیو کے بعد اس کے چیف ایگزیکٹیو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایسٹرونومر نے اپنے بیان میں کہا: ’اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے، اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کے استعفے کوقبول کر لیا ہے۔‘اس سے قبل ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے سربراہ یعنی سی ای او کو چھٹی پر بھیج دیا تھا۔ گذشتہ دنوں کولڈ پلے نامی میوزک بینڈ کے کنسرٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر ایک ہی کمپنی کے دو اعلی عہدیداران کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔یہ واقعہ امریکی ریاست میساچیوسٹس کے شہر فاکسبرو میں جیلٹ سٹیڈیم میں رونما ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بغل گیر ہیں۔جب کیمرا ان کی طرف آتا ہے تو ہزاروں لوگ ان کے چہرے دیکھ لیتے ہیں۔ مرد اور خاتون جلد وہاں سے ہٹ جاتے ہیں اور کیمرے سے چھپنے لگتے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ یہ دونوں امریکی کمپنی ایسٹرونومر کے اعلیٰ عہدیداران ہیں اور ان کے بیچ افیئر کی افواہیں بینڈ لیڈر کے تبصرے کے بعد تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔جمعے کو کمپنی نے ایکس پر بتایا کہ سی ای او اینڈی بائرن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔سیف علی خان کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد اور ’اینیمی پراپرٹی ایکٹ‘ کا تنازع: عدالت کا ایک سال کے اندر فیصلے کا حکم1100 روپے ادھار، ایک خواب اور فلم ’عاشقی‘ کے گانے جنھوں نے کلکتہ کے کیدار کو کمار سانو بنا دیاعینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رو پڑتی تھی‘’نمونوں میں کوئی نشہ آور یا زہریلی چیز نہیں پائی گئی‘: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے جڑے اہم سوالوں کے جواببدھ کی رات اس جوڑے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ جب بینڈ 'کولڈ پلے' کے لیڈ سنگر کرس مارٹن نے اس جوڑے کو چھپتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے ہجوم کو بتایا کہ 'شاید ان کے بیچ افیئر چل رہا ہے، یا وہ بہت شرمیلے ہیں۔'ابتدائی طور پر یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی جس پر لاکھوں ویوز آئے۔ پھر اسے کئی پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا اور اس پر مزاحیہ میمز بنائے گئے۔ جبکہ ٹی وی پروگرامز میں بھی اس واقعے کا مذاق اڑایا گیا۔جب یہ تبصرے انٹرنیٹ پر پھیل گئے تو کمپنی نے ویڈیو کا ذکر کیے بغیر معاملے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ 'ایسٹرونومر اپنی شروعات سے اِن اقدار اور تہذیب کے بارے میں پُرعزم ہے جنھوں نے ہمیں راستہ دکھایا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے سربراہان اپنے برتاؤ اور احتساب کے معیارات پر پورا اتریں گے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کی ہے اور ہم جلد اضافی تفصیلات شیئر کریں گے۔'کمپنی کے شریک بانی اور چیف پراڈکٹ افسر پیٹ ڈیجوائے کو قائم مقام سی ای او تعینات کیا گیا ہے۔اینڈی بائرن جولائی 2023 سے کمپنی کے سی ای او تھے اور ایسی اطلاعات زیرِ گردش ہیں کہ مذکورہ ویڈیو میں وہی نظر آ رہے ہیں۔ بائرن نے خود ویڈیو میں اپنی شناخت کی تصدیق نہیں کی۔جبکہ ویڈیو میں موجود خاتون کمپنی کی چیف پیپل افسر کرسٹین کیبوٹ ہیں۔ وہ نومبر 2024 سے ایسٹرونومر کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے بھی ویڈیو میں اپنی شناخت کی تصدیق نہیں کی۔بی بی سی ویڈیو میں موجود افراد کی آزادنہ تصدیق نہیں کر سکا۔ایسٹرونومر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بائرن نے تاحال ذاتی طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا اور اس حوالے سے موجود بعض اطلاعات غلط ہیں۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو میں کمپنی کا اور کوئی ملازم نہیں۔بائرن سے منسوب کیے گئے بعض جعلی بیانات جمعرات کو وائرل ہوئے تھے۔’نمونوں میں کوئی نشہ آور یا زہریلی چیز نہیں پائی گئی‘: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے جڑے اہم سوالوں کے جوابعینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رو پڑتی تھی‘’ایک کروڑ ڈالر‘: دنیا کے سب سے مہنگے اور اصلی ’برکن‘ ہینڈ بیگ میں ایسا کیا خاص ہے؟سیف علی خان کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد اور ’اینیمی پراپرٹی ایکٹ‘ کا تنازع: عدالت کا ایک سال کے اندر فیصلے کا حکم1100 روپے ادھار، ایک خواب اور فلم ’عاشقی‘ کے گانے جنھوں نے کلکتہ کے کیدار کو کمار سانو بنا دیا

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی حلف برداری کے بغیر ختم

اختر مینگل پر سفری پابندی۔۔ ایئرپورٹ پر آف لوڈ ! بی این پی نے حکومت سے کیا مطالبہ کردیا؟

بلوچستان میں مرد و خاتون کے قتل کی ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ بگٹی نے نوٹس لے لیا ! ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

نسوار کی طرح استعمال ہونے والے’نکوٹین پاؤچ‘ جن کی لت طالب علموں کے مسوڑھے تباہ کر رہی ہے

ڈش واشر اور گاڑیوں کے وائپر جیسی نو اہم ایجادت جو خواتین کے کارنامے ہیں

2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟

پہلگام حملے کے بعد سیاحت اور کوہ پیمائی پر پابندیاں: انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے کوہ پیماؤں کے لیے جذباتی اور معاشی نقصان

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک

میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ مستعفی

ہنگو میں فائرنگ کے تبادلے میں ضلعی پولیس افسر سمیت تین اہلکار زخمی، نو شدت پسند ہلاک

رفال سمیت پانچ انڈین جنگی طیارے ’گرانے جانے‘ کے دعویٰ پر بی بی سی ویریفائی کا تجزیہ اور بھٹنڈہ کے یوٹیوبر کی کہانی

’پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے دوران پانچ طیارے گرائے گئے‘: امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ اور کانگریس کا مودی سے سوال

ایک کمپنی کا سربراہ جسے میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا

صحرائے تھر، سانپ کے ڈسنے کے 200 سے زائد واقعات رپورٹ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی