خیبرپختونخوا اسمبلی حلف برداری کے بغیر ختم


سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں پر کامیاب25 ارکان سے حلف کے بغیر اسمبلی اجلاس کو 24جولائی تک ملتوی کردیا. مخصوص نشستوں کے 25 ارکان میں 21 خواتین اور 4 اقلیتی ممبران شامل ہیں صوبائی حکومت نے مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کیلئے آج اتوار کے روز صبح نو بجے اجلاس طلب کیا تھا. اجلاس شروع ہوتی ہی حکومتی ممبران نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اجلاس کو ملتوی کردیا جس پر اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈیسک کے سامنے احتجاج کیا ،اور سپیکر کے خلاف نعری بازی کی. اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا تھا ایسا کب تک چلے گا، ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے لیکن اراکین سے حلف نہیں لیا جا رہا، اگر اسپیکر حلف نہیں لے گا تو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے پاس درخواست لیکر جائیں جو اراکین سے حلف لیں گے۔ اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شیر علی آفریدی کی جانب سے ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی گئی جس پر اسمبلی اراکین کو ایوان میں آنے کے لیے گھنٹیاں بجانا شروع کر دی گئیں۔گھنٹیاں بجنے کے باوجود حکومتی اراکین ایوان میں نہ پہنچے جس پر اسپیکر کے پی اسمبلی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے اور اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کا اجلا س منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی ممبران ایوان کا بائیکاٹ کرینگے اور آج ہونے والے حلف برداری کو نہیں ہونے دینگے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی حلف برداری کے بغیر ختم

اختر مینگل پر سفری پابندی۔۔ ایئرپورٹ پر آف لوڈ ! بی این پی نے حکومت سے کیا مطالبہ کردیا؟

بلوچستان میں مرد و خاتون کے قتل کی ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ بگٹی نے نوٹس لے لیا ! ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

نسوار کی طرح استعمال ہونے والے’نکوٹین پاؤچ‘ جن کی لت طالب علموں کے مسوڑھے تباہ کر رہی ہے

ڈش واشر اور گاڑیوں کے وائپر جیسی نو اہم ایجادت جو خواتین کے کارنامے ہیں

2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟

کراچی میں ٹریفک کا المناک حادثہ: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دو بچے جاں بحق ! شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگا دی

لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں پانی چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب۔۔ واٹر بورڈ اور پولیس حرکت میں آ گئے

کراچی کے لیے بجلی سب سے مہنگی ہو گئی۔۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کو نواز دیا

پہلگام حملے کے بعد سیاحت اور کوہ پیمائی پر پابندیاں: انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے کوہ پیماؤں کے لیے جذباتی اور معاشی نقصان

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا

میوزک کنسرٹ کے دوران ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی ٹیک کمپنی کے سربراہ مستعفی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی